وزارت خزانہ

شہری مقامی اداروں کے لئے ریاستوں کو 2427کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی


22-2021 میں اب تک شہری مقامی اداروں کو 2943.73 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی جاچکی ہے

Posted On: 17 SEP 2021 5:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17ستمبر 2021/وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے نے آج شہری اداروں کے لئے 11 ریاستوں کو 2427 کروڑ روپے  کی رقم جاری کی ہے۔ جاری کی گئی رقم سال 22-2021 کے لئے مقررہ گرانٹ کی پہلی قسط ہے۔ یہ گرانٹ چھاؤنی بورڈوں سمیت نان-ملین سے زیادہ  شہروں (این ایم پی سی) کے لئے فراہم کی گئی ہے۔

15ویں مالی کمیشن نے 22-2021 سے 26-2025 کی مدت کے لئے  اپنی رپورٹ میں شہری مقامی باڈیز کو دو زمروں میں تقسیم کیا ہے: (1) ملین –پلس شہری (دہلی اور سری نگر کو چھوڑ کر) اور (بی) تمام دس  لاکھ سے  کم آبادی والے دیگر شہر اور قصبے (غیر ملینن سے زیادہ شہر) اور ان کے لئے الگ سے گرانٹ  کی سفارش کی ہے۔غیر ملینن سے زیادہ شہروں کے لئے کمیشن کے ذریعہ مختص کل گرانٹ  میں سے ،40 فی صد بنیادی (مشترکہ) گرانٹ ہے اور بقیہ 60 فی صد مقررہ گرانٹ کے طور پر دی گئی ہے۔ تنخواہ کی ادائیگی اور دیگر قائم اخراجات کو چھوڑ کر بنیادی گرانٹ  (مشترکہ)کا استعمال خصوصی طور پر مقامی ضرورتوں کے لئے کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب غیر ملین سے  زیادہ شہروں کے لئے مقررہ گرانٹ  بنیادی خدمات کی تقسیم کو حمایت دینے اور مضبوط کرنے کے لئے جاری کی جاتی ہے ،جس میں سے 50 فی صد صفائی ٹھوس فضلے کے انتظام اور ہاؤسنگ وزارت کے ذریعہ  فروغ دی گئی اسٹار ریٹنگ حاصل کرنے کے لئے مقرر کی گئی ہے’پینے کے پانی،بارش کے پانی  کا تحفظ اور پانی کی ری سائیکلنگ‘ سے وابستہ ہے۔

مقررہ گرانٹ شہری  مقامی اداروں کو مرکز اور ریاست کے ذریعہ مختلف مرکزی اسکیموں کے تحت صفائی اور پینے کے پانی کے لئے مختص رقم کے علاوہ  اضافی پیسہ کی دستیابی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو کوالٹی خدمات مہیا کرانے کے لئے دی جاتی ہے۔

ریاستوں کو مرکزی  سرکار سے حاصل ہونے  10 کام کاجی دنوں میں  شہر مقامی ادارے (یو ایل بی) کو گرانٹ  منتقل کرنا ضروری ہے۔ دس ورکنگ دنوں سے زیادہ کی تاخیر  ہونے  پر ریاست سرکاروں کو بیاج سمیت گرانٹ  جاری کرنا پڑتی ہے۔

19 ستمبر 2021 کو جاری غیر ملین سے زیادہ شہروں کے لئے مقررہ  گرانٹ کی پہلی قسط کی ریاست وار رقم اس طرح ہے۔

نمبر شمار

ریاست کا نام

این ایم پی سی کے لئے مختص گرانٹ جو 16 ستمبر 2021 کو جاری کی گئی

(کروڑ روپے  میں)

1

ہریانہ

116.10

2

جھارکھنڈ

112.20

3

کرناٹک

225.00

4

مدھیہ پردیش

299.40

5

مہاراشٹر

276.60

6

میزورم

10.20

7

اڈیشہ

246.60

8

پنجاب

111.00

9

تمل ناڈو

267.90

10

تریپورہ

21.00

11

اترپردیش

741.00

X

x

2427.00

 

 

 

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-9129



(Release ID: 1755958) Visitor Counter : 155