کانکنی کی وزارت

15 ویں بھارت-نیپال مشترکہ فوجی مشق سوریہ کرن کا آغاز 20 ستمبر سے پتھوراگڑھ(اتراکھنڈ) میں ہوگا

Posted On: 17 SEP 2021 5:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17 ستمبر 2021:

بھارت-نیپال مشترکہ فوجی تربیت کا 15 واں ایڈیشن سوریہ کرن، 20 ستمبر 2021 سے پتھورا گڑھ میں شروع ہو رہا ہے۔ اس مشق کے دوران بھارتی فوج کی ایک انفنٹری بٹالین اور نیپالی فوج کی مساوی بٹالین اپنے اپنے ملکوں میں طویل عرصے سے مختلف انسداد شورش آپریشنوں کے دوران حاصل کیے گئے تجربات شیئر کریں گی۔

مشق کے ایک حصے کے طور پر دونوں فوجیں ایک دوسرے کے ہتھیاروں، سازوسامان، حکمت عملی، تکنیک اور پہاڑی علاقوں میں انسداد شورش کے ماحول میں کام کرنے کے طریقہ کار سے واقف ہوں گی۔ اس کے علاوہ مختلف موضوعات جیسے انسانی امداد اور آفات سماوی کے دوران راحت کا کام، بلندی پر جنگ، جنگلات میں جنگ وغیرہ پر ماہر اکیڈمک اظہار خیال کا سلسلہ ہوگا۔ پہاڑی علاقوں میں انسداد شورش میں یہ مشق دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون اور اشتراک کی مہارت کو فروغ دینے کی پہل کا حصہ ہے۔

یہ مشترکہ فوجی تربیت دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے میں معاون ہوگی  نیز دونوں ممالک کے مابین پرانے  رشتے کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں بھی ایک اہم قدم ہوگا۔ سوریہ کرن مشق کا پچھلا ایڈیشن 2019 میں نیپال میں منعقد کیا گیا تھا۔

***

U. No. 9121

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

 



(Release ID: 1755884) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Punjabi