وزارت آیوش

مرکزی وزیر برائے آیوش نے  بارہمولہ کا دورہ کیا، آیوش خدمات پر سیمینار کی صدارت کی، یوگا مظاہرے اور نمائش کیمپ کا افتتاح کیا


جناب سربانند سونووال نے آیوش کو اچھی صحت ،ذہنی سکون  کے لئے اثر انگیز قرار دیا، کہا کہ اس کے اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں

آیوش کے اداروں کو عوامی سطح پر مضبوط کیا جا رہا ہے اور  اس سلسلے میں ہر ممکن  اقدامات کئے جائیں گے: جناب سربانند سونو وال

Posted On: 16 SEP 2021 7:56PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت کے عوامی رابطے کے خصوصی پروگرام کے حصے کے طور پر،آیوش کے مرکزی وزیر  اور بندر گاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے وزیر  سربانند سونو وال نے آج  جموں وکشمیر میں بارہمولہ ضلع کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے  وسیع تر  عوامی اہمیت کی  بڑی تعداد میں سرگرمیاں انجام دیں۔

پروگرام کے  آغاز میں  وزیر موصوف نے  یوگا  ڈیمانس ٹریشن کم آیوش  ایگزی بیشن کا افتتاح کیا، جس میں نوجوان  ایتھلیٹس  نے اپنے  یوگا کی  مہارت کا  مظاہرہ کیا۔ انہوں  نے ان اسٹالوں کا معائنہ بھی کیا، جو آیوش کے محکمے کی طرف سے وہاں لگائے گئے تھے، اور جن میں مختلف النوع  کاموں اور  طبی طریقہ کار  کی عکاسی  کی جارہی تھی۔ وزیر موصوف  نے جن اسٹالوں کا معائنہ کیا، ان میں این سی ڈی اسکریننگ کلینک، حجاما ؍ کپنگ،  کووڈ – 19  کے دوران آیوش کے اقدامات ، پراکرتی مزاج ڈٹرمی نیشن کلینک وغیرہ شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DE8C.jpg

معائنہ کے بعد سربا نند سو نو وال نے  ایک سمینار کی صدارت کی، جس کا عنوان تھا ‘‘جدید کشمیر کی ترقی کے لئے آیوش صحت اور بہبودی مراکز  پر  خصوصی توجہ کے ساتھ  آیوش کی خدمات’’ ۔ اس موقع پر  وزیر موصوف  نے  آیوش  طبی خدمات  کی اہمیت کو اجاگر کیا  اور کہا کہ  جدید   اور روایتی طریقہ کار کے ذریعے بہترین  عوامی صحت  ہماری  اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ  خوشی  ہر انسان کا  سب سے بڑا مقصد  ہوتا ہے اور انہوں نے  اس حصولیابی کے لئے آیوش  کو  زیادہ مؤثر  قرار دیا۔

 وزیر موصوف نے مزید کہا کہ  عوامی سطح پر  آیوش کے اداروں کو  مضبوط کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدام  کیا جائے گا۔ انہوں نے اس  کے بعد کہا کہ  وزارت  لوگوں کو ایک پُر مسرت اور صحت مند زندگی مہیا کرانے کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ  ایک تحقیقی تجربہ گاہ  قائم کرنے کے لئے خصوصی طور پر  تحریک  چلائی جائے گی، جہاں  طبی جڑی بوٹیوں سے ہونے والے فائدوں  تک  رسائی حاصل کرنے کے لئے ان جڑی بوٹیوں پر  سائنسی  تحقیقات  کی جائے گی۔

ایک مضبوط  ملک کے لئے  کثرت میں وحدت   کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ اقدام  ایک اتحاد  قائم کرنے والا  اقدام ہے، جس کے تحت   معاشرے کے تمام طبقات  یکجا  ہو کر ترقی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  نوجوانوں کو  یوگا میں خاص  دلچسپی ہے، کیونکہ ہماری زندگیوں میں تبدیلی  لانے کی سمت میں ایک زبردست  کردار  ادا کرتی ہے۔  انہوں نے  کم سے کم  پانچ  منٹ  یوگا  کی  مشق پر  خرچ کرنے کے لئے مشورہ دیا  ، کیونکہ اس کے فوری اور  اثر  انگیز نتائج بر آمد ہوتے ہیں۔

اس کے بعد   انہوں نے  شوکت علی اسٹیڈیم میں  ‘‘بگ بیش ٹورنامنٹ کپ’’  کے عنوان سے  ایک مقامی  کرکٹ ٹورنامنٹ  کا افتتاح کیا۔ اس ٹورنامنٹ کا اہتمام  بارہمولہ کرکٹ فارم  اور ضلع انتظامیہ نے  مشترکہ طور پر کیا تھا۔

اس  ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد ، وزیر موصوف  نے  اپنی  پرجوش  شراکت داری  دکھانے کے لئے  نوجوان کھلاڑیوں کی تعریف کی۔  انہوں نے  کھیلوں کو  ہمارے  پر عزم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کا  ایک بامعنی پلیٹ فارم قرار دیا۔ اس کے علاوہ  انہوں نے اس کو  نوجوانوں کو  نشے کی لت  اور  سماج دشمن سرگرمیوں جیسے  غلط کاریوں سے دور رکھنے کا ذریعہ بھی قرار دیا۔

نوجوانوں سے  آگے آنے کی  پر زور اپیل کرتے ہوئے،  وزیر موصوف  نے کہا کہ  نوجوانوں کو  شامل کرنے والے پروگراموں کے حصے کے طور پر  کچھ  بے مثال  اقدامات کئے جارہے ہیں، جس کا مقصد  ہمارے نوجوانوں کو  با اختیار بنانا  اور  تخلیقی رویہ  اختیار کرنے کی سمت میں ان کی رہنمائی کرنا ہے۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ کی ، اس طرح کے کھیل مقابلے منعقد کرنے کے لئے ستائش کی اور مرکزی حکومت کی طرف سے  ان کو ہر طرح کی  مدد دیئے جانے کا یقین دلایا۔

 وزیر موصوف  کے خصوصی سکریٹری  پرمود  کمار پاٹھک، جموں وکشمیر  کی صحت اور  طبی  تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری  وویک بھاردواج، ڈی ڈی سی  چیئر پرسن بارہمولہ سفینہ بیگ، ڈپٹی کمشنر  بارہمولہ  بھوپیندر کمار ، آیوش  کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر موہن سنگھ، یونانی  طریقہ کار  کی  تحقیق سے متعلق  کونسل کے ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر عاصم علی،  میڈیکل پریکٹشنرس کے علاوہ  دیگر  سینئر  حکام بھی  اس سیمینار میں شریک تھے۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری وویک بھاردواج نے  کلیدی خطبہ پیش کیا، جس میں انہوں نے  آیوش  خدمات  کے حوالے سے طبی خدمات کی فراہمی سے جڑے مختلف پہلوؤوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے  سامعین کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے  اور  دوسرے مرحلے میں جموں وکشمیر  کے اندر  164  طبی  اور بہبود کے مراکز  قائم کئے جا چکے ہیں۔ جب کہ  اگلے مرحلے میں 123  مزید  مراکز  قائم کئے جائیں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • (ش ح- س ب-  ق ر)

U-9102



(Release ID: 1755716) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi , Punjabi