صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ-19 ویکسین کے مجموعی طورپر77.24 کروڑسے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں
پچھلے 24 گھنٹوں میں 63.97 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے
شفایابی کی شرح اس وقت 97.65 فیصد ہے
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 34,403 نئے معاملات درج کئے گئے
ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد (3,39,056) ہے، جوکُل معاملوں کا 1.02 فیصد ہے
جانچ کے بعد متاثرپائے جانے والےافرادکی ہفتہ وارشرح(1.97)فیصد ہے، جو گزشتہ 84دنوں میں 3فیصد سےبھی کم درج ہورہی ہے
Posted On:
17 SEP 2021 10:27AM by PIB Delhi
آج صبح 7 بجے تک دستیاب عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ سے بچاؤ کے 63,97,972 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ملک میں مجموعی طور پرکووڈ -19 کے 77.24 کروڑ سے زیادہ یعنی (77,24,25,744)ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔عبوری رپورٹ کے مطابق 77,78,319سیشن کے دوران یہ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
مجموعی طورپر جو ٹیکے لگائے گئے ، ان کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
حفظان صحت کے کارکنان
|
پہلی ڈوز
|
1,03,66,108
|
دوسری ڈوز
|
86,55,036
|
پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان
|
پہلی ڈوز
|
1,83,41,064
|
دوسری ڈوز
|
1,42,56,730
|
18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد
|
پہلی ڈوز
|
31,20,61,294
|
دوسری ڈوز
|
5,05,68,273
|
45 سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد
|
پہلی ڈوز
|
14,69,74,803
|
دوسری ڈوز
|
6,56,47,680
|
60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی ڈوز
|
9,48,63,636
|
دوسری ڈوز
|
5,06,91,120
|
میزان
|
77,24,25,744
|
مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ -19 کی ٹیکہ کاری کے دائرے کو بڑھانے اور اس کی رفتار تیز کرنے کے تئیں عہدبستہ ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں 37,950 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اس طرح عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے صحتیاب ہونےو الے مریضوں کی کُل تعداد 3,25,98,424 ہوگئی ہے۔
اس کے نتیجے میں بھارت میں صحتیابی کی شرح 97.65 فیصدتک پہنچ گئی ہے۔
مرکز ،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ٹھوس اور مشترکہ کوششوں کی وجہ سے گذشتہ 82 دن سے مسلسل یومیہ 50000 سے بھی کم نئے کیسں درج ہورہے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں34,403 نئے کیس درج کئے گئے۔
سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 3,39,056 ہے جبکہ سردست ملک کے کُل متاثرہ معاملوں میں سے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 1.02 فیصد ہے ۔
ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں لگاتاراضافہ کیا جارہا ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 15,27,420 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں ابھی تک مجموعی طور پر 54.92 کروڑ سے زیادہ یعنی (54,92,29,149) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے۔طبی جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح 1.97 فیصد ہے۔گزشتہ 84دنوں میں طبی جانچ کے بعد متاثرپائے جانے والےافراد کی ہفتہ وارشرح مسلسل 3 فیصدسےکم درج ہورہی ہے ۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح 2.25 فیصد ہے۔ گزشتہ 18دن سے متاثرہ افرادکی شرح 3 فیصد سےبھی کم ہے اور لگاتار 101دن سے یہ شرح 5فیصد سے کم درج ہورہی ہے ۔
************
ش ح ۔ ع م ۔ م ش
U. No.9092
(Release ID: 1755651)
Visitor Counter : 200