سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

معذوروں اور بزرگ شہریوں کے لیے ’سماجی ادھیکاریتا شیور‘ کا اہتمام

Posted On: 16 SEP 2021 6:12PM by PIB Delhi

 

حکومت ہند کے وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت معذوروں اور راشٹریہ وایوشری یوجنا کے تحت بزرگ شہریوں کے لیے امداد اور معاون آلات کی مفت تقسیم کے مقصد سے گولڈن پیلس، سروجنی نگر، کانپور میں 17.09.2021 کو المکو (ALIMCO) کی طرف سے ایک ’سماجی ادھیکاریتا شیور‘ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جو معذور افراد (دویانجن) کو با اختیار بنانے کا محکمہ، حکومت ہند کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے۔

کووڈ-19 وبا کے مد نظر محکمہ کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) پر عمل کرتے ہوئے بلاک/پنچایت سطح پر اگست 2021 میں 6 مختلف مقامات پر تشخیص کردہ 59 معذوروں اور 357 بزرگ شہریوں کو 65.49 لاکھ روپے لاگت کے کل 3610 امدادی سامان اور معاون آلات مفت تقسیم کیے جائیں گے۔

اس تقریب کا انعقاد 17.09.202 کو 10:30 سے 11:00 بجے تک کیا جائے گا جس میں ڈاکٹر وریندر کمار، مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات، حکومت ہند تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ورچوئل طور پر شرکت کریں گے، جناب ستیش مہنا، وزیر صنعتی ترقی یو پی، محترمہ نیلما کٹیار، ریاستی وزیر اعلیٰ تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، حکومت اتر پردیش، کانپور نگر کی میئر، محترمہ پرمیلا پانڈے، جناب ستیہ دیو پچوری، ممبر پارلیمنٹ، کانپور نگر، جناب ارون پاٹھک، قانون ساز کونسل کے رکن، جناب سریندر میتھانی، ایم ایل اے، گووند نگر اور جناب مہیش ترویدی، ایم ایل اے قدوائی نگر دیگر معززین کے ساتھ مرکزی مقام پر جسمانی طور پر موجود رہ کر تقریب میں شرکت کریں گے۔

حکومت ہند کے وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت المکو (ALIMCO) کے تعاون سے معذور افراد (دویانجن) کو با اختیار بنانے کا محکمہ کے ذریعہ 17.09.2021 کو راج بھون، جموں میں معذوروں کے لیے امداد اور معاون آلات کی مفت تقسیم کے لیے ایک ’سماجی ادھیکاریتا شیور‘ کا اہتمام کیا جائے گا۔

کووڈ-19 وبا کے مد نظر محکمہ کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) پر عمل کرتے ہوئے بلاک/پنچایت سطح پر 528 معذوروں کو 46.03 لاکھ روپے لاگت کے کل 1124 امدادی سامان اور معاون آلات مفت تقسیم کیے جائیں گے۔

اس تقریب کا انعقاد 17.09.202 کو صبح 11:00 سے 11:30 بجے تک کیا جائے گا جس میں ڈاکٹر وریندر کمار، مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات، حکومت ہند تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ورچوئل طور پر شرکت کریں گے اور لیفٹنٹ گورنر، جموں جناب منوج سنہا دیگر معززین کے ساتھ مرکزی مقام پر جسمانی طور پر موجود رہ کر تقریب میں شرکت کریں گے۔

حکومت ہند کے وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی راشٹریہ وایوشری یوجنا کے تحت بزرگ شہریوں کے لیے تشخیصی کیمپ 17.09.2021 سے 30.09.2021 تک ضلع انتظامیہ وارانسی (یو پی) کے اشتراک سے المکو (ALIMCO) کے ذریعہ منعقد کیا جائے گا۔ 17.09.2021 کو منعقد ہونے والے افتتاحی تشخیصی کیمپ میں ڈاکٹر وریندر کمار، مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات، حکومت ہند شخصی طور پر موجود ہوں گے تاکہ مستفیدین کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ تیاریوں اور تشخیصی کیمپ کے عمل کا پہلے سے جائزہ لیں۔

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 9087



(Release ID: 1755634) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil