صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

نرسوں کابین الاقوامی دن


عزت مآب صدرجمہوریہ نے 51 انعام یافتگان کو فلورینس  نائٹنگل قومی انعامات تفویض کئے

وابستگی اور  ایثار کےلئے نرسوں کی ستائش کی

Posted On: 15 SEP 2021 7:57PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے صحت اورخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویا ، صحت اورخاندانی بہبود کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کی موجودگی میں ایک ورچوئل تقریب میں 51 انعام حاصل کرنے و الوں کو  فلورینس نائٹنگل قومی ایوارڈس 2020 تفویض کئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020YLR.png

 

صحت کی دیکھ بھال کرنے والے سبھی کارکنوں اور نرسوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے ان قدیم بھارتی روایتوں  اورضرورتمندوں کی مدد کرنے کے  ان کے   اس جذبے کا ذکر کیا جس کا اظہار ہماری نرسوں کی خدمات کے ذریعہ ہوتا ہے۔صدرجمہوریہ نے کووڈ-19 کے خلاف   ان کے ذریعہ کی گئی بے خوف نبرد آزمائی اور محنت شاقہ کی مثال پیش کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری نرسوں کی مثالی وابستگی کے ذریعہ  یومیہ ایک کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگانے کاکام ممکن ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ‘‘ آپ کی محنت  شاقہ امید کی ایک کرن ہے اور اندھیرے سے روشنی کی طرف جانے میں لوگوں کی رہنمائی کرتی ہے’’۔ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جنہوں نے اپنی جان گنوائی، انہوں نے  مزید اس بات کا ا عادہ کیا کہ‘‘ ملک ان کی خدمات کا مرحون منت رہے گا’’۔

صدرجمہوریہ نے صحتی کارکنان کے لئے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت زچگی سے متعلق خدمات اورانشورینس اسکیم جیسے مختلف اقدامات کابھی ذکر کیا۔صدرجمہوریہ نے صحتی خدمات فراہم کرنے کے عمل میں ایک کلیدی عنصر کے طور پر نرسوں کی عوام اور صحت سے متعلق  نظام کے درمیان پہلی کڑی کے طور پر  دی جانے والی خدمات کابھی ذکر کیا۔

انہی جذبات کااظہار کرتے ہوئے صحت کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے اس بات کو ا جاگر کیا کہ سال 2020 کس طرح پوری دنیا کے لئے کورونا وبا کے بڑے چیلنج کو سامنے لایا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  کووڈ وبا  کے دوران قوم سے اپنے خطاب میں  مختلف مواقع پر  نرسوں کی خدمات کو سراہا تھا۔ انہوں نے  وزرائےصحت کی گروپ 20 کی میٹنگ میں شرکت  کرنے کے لئے کئے گئے اٹلی کے اپنے حالیہ دورے کا بھی ذکر کیا، جہاں انہوں نے  کورونا وبا کے دوران  نرسوں کے ذریعہ 24 گھنٹے فراہم کی جانے والی بے لوث خدمات کوبھی اجاگر کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ  آپ انسانیت جذبے سے سرشار ہوکر دیانت داری اور بے لوث طریقے  سے جو خدمات انجام دے رہی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  نرسنگ پیشہ سے وابستہ پیشہ وران افراد صحت کی دیکھ بھال سے متعلق خدمات کی باہم رسائی کے سلسلے میں ایک نہایت اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے  ان لوگوں کے تئیں تعزیت کااظہار کیا جنہوں نے کووڈ-19 سے متاثر ہونےپر اپنی جانیں گنوائیں ہیں۔

ڈاکٹربھارتی پروین پوار نے شکریہ کی تحریک پیش کرتے  ہوئے ان سبھی نرسوں ا ور کووڈ جانبازوں کے تئیں تشکر کااظہار کیا جنہوں نے  مشکل کی اس گھڑی کے دوران لوگوں کی جان بچانے میں  انتھک کام کیا۔

صحت کے مرکزی سکریٹری  جناب راجیش بھوشن اور وزارت کے دیگر سینئر عہدیدار بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔

فلورینس نائٹنگل ایوارڈس سال 1973 میں حکومت کے ذریعہ  نرسوں کی سماج کے تئیں بے مثال خدمات کے اعتراف میں قائم کئے گئے تھے۔

اس پروگرام کو  اس لنک پر https://webcast.gov.in/events/MTQzMQ--/session/MzM2Ng-- ویب کاسٹ کیا گیا۔

صحت کے مرکزی وزیر کے خطاب کو  دیئے گئے لنک https://youtu.be/f0u1KTtf8Kc  پرملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

انعام حاصل کرنے والوں کی حصولیابیوں کو  دیئے گئے لنک پر   https://www.youtube.com/watch?v=4zBdZr170eQ ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

درج ذیل صحت کارکنان  کو ان کے کام کے لئےسراہا گیا اورانہیں  فلورینس نائٹنگل قومی ایوارڈس 2020 سے نوازا گیا۔

 

نمبرشمار

نام

ریاست

زمرہ

1

محترمہ ڈی روپ کلا

آندھرا پردیش

کلینکل نرسیز

2

ڈاکٹرامولوروپدماجا

آندھراپردیش

نرس کی تعلیم دینے والے/ محقق

3

محترمہ روبو  یاپے

اروناچل پردیش

کلینکل نرس

4

محترمہ راجیلا رائے

آسام

کلینکل نرس

5

محترمہ رینجو کماری

بہار

معاون نرس اور زچگی میں مدد کرنے والا نرسنگ عملہ (اے این ایم ایس)

6

محترمہ بندنا کماری

بہار

کلینکل نرس

7

جناب اجے

چنڈی گرھ

کلینکل نرس

8

ڈاکٹر(محترمہ) اندراجادھوڈینل

ہریانہ

نرس کی تعلیم دینے والے/ محقق

9

محترمہ ستیہ دیوی

پنجاب

کلینکل نرسیز

10

ڈاکٹر(محترمہ) دیسی ابراہم

چھتیس گڑھ

نرس کی تعلیم دینے والے/ محقق

11

محترمہ سمدرجانوکامدی

دادراینڈ نگر حویلی

معاون نرس اور زچگی میں مدد کرنے والا نرسنگ عملہ (اے این ایم ایس)

12

محترمہ وکٹوریہ الویرا نورونہا

دمن  اور دیب

معاون نرس اور زچگی میں مدد کرنے والا نرسنگ عملہ (اے این ایم ایس)

13

محترمہ سونیا چوہان

دہلی

کلینکل نرسیز

14

محترمہ ششی بالاکالرا

دہلی

کلینکل نرسیز

15

محترمہ اوشارانی ا ٓہوجا

دہلی

کلینکل نرسیز

16

بریگیڈر ا یس وی سارسوتی

دہلی

نرس ایڈمنسٹریٹر

17

محترمہ گیتا چندرکانت سلگاؤںکر

گوا

معاون نرس اور زچگی میں مدد کرنے والا نرسنگ عملہ (اے این ایم ایس)

18

جناب پرشانت گونودیوی داس

گوا

کلینکل نرسیز

19

محترمہ بھانومتی سومابھائی گھی و الا

گجرات

کلینکل نرسیز

20

ڈاکٹر پراگنا پی دابھی

گجرات

نرس ایڈمنسٹریٹر

21

محترمہ ودیا بھارنتا

ہماچل پردیش

ایل ایچ وی(لیڈی ہیلتھ وزیٹر)

22

محترمہ ارونا کماری

ہماچل پردیش

کلینکل نرسیز

23

ڈاکٹر شیلا کینی

جموں و کشمیر

نرس کی تعلیم دینے والے/ محقق

24

محترمہ  آشیسن کلو

جھارکھنڈ

کلینکل نرسیز

25

محترمہ مریمّا ایم سی

کرناٹک

معاون نرس اور زچگی میں مدد کرنے والا نرسنگ عملہ (اے این ایم ایس)

26

محترمہ کے گایتری دیوی

کرناٹک

ایل ایچ وی (لیڈی ہیلتھ وزیٹر)

27

محترمہ گیتھا پی

کیرالہ

کلینکل نرسیز

28

جناب محمدآصف

لکشدیپ

کلینکل نرسیز

29

 محترمہ رشمی پنڈیکر

مدھیہ پردیش

کلینکل نرسیز

30

محترمہ پریم لتا سنجے پاٹل

مہاراشٹر

معاون نرس اور زچگی میں مدد کرنے والا نرسنگ عملہ (اے این ایم ایس)

31

محترمہ شالنی نجوک راؤ کماری

مہاراشٹر

کلینکل نرسیز

32

محترمہ کے بیکلن

منی پور

معاون نرس اور زچگی میں مدد کرنے والا نرسنگ عملہ (اے این ایم ایس)

33

محترمہ ساگولسیم رما میتی چانو

منی پور

کلینکل نرسیز

34

محترمہ لتمون پاسلین

میگھالیہ

معاون نرس اور زچگی میں مدد کرنے والا نرسنگ عملہ (اے این ایم ایس)

35

محترمہ ونلال تھوامی

میزورم

معاون نرس اور زچگی میں مدد کرنے والا نرسنگ عملہ (اے این ایم ایس)

36

محترمہ سی ڈینگ تھانگ پولی

میزورم

ایل ایچ وی (لیڈی ہیلتھ وزیٹر)

37

محترم  پریم لتا بارک

اڈیشہ

ایل ایچ وی (لیڈی ہیلتھ وزیٹر)

38

محترمہ پی لتا

پڈوچیری

معاون نرس اور زچگی میں مدد کرنے والا نرسنگ عملہ (اے این ایم ایس)

39

محترمہ کے انورادھا

پڈوچیری

کلینکل نرسیز

40

محترمہ انیتا ویاس

راجستھان

معاون نرس اور زچگی میں مدد کرنے والا نرسنگ عملہ (اے این ایم ایس)

41

محترمہ سنیتا دیوی

راجستھان

معاون نرس اور زچگی میں مدد کرنے والا نرسنگ عملہ (اے این ایم ایس)

42

محترمہ او وی اوشا

تملناڈو

معاون نرس اور زچگی میں مدد کرنے والا نرسنگ عملہ (اے این ایم ایس)

43

محترمہ ایس ویلن کنی

تملناڈو

معاون نرس اور زچگی میں مدد کرنے والا نرسنگ عملہ (اے این ایم ایس)

44

محترمہ جی منی میگالائی

تملناڈو

کلینکل نرسیز

45

محترمہ اناپارتھی اورنا کماری

تلنگانہ

معاون نرس اور زچگی میں مدد کرنے والا نرسنگ عملہ (اے این ایم ایس)

46

محترمہ ایم ڈی شوکورا

تلنگانہ

معاون نرس اور زچگی میں مدد کرنے والا نرسنگ عملہ (اے این ایم ایس)

47

جناب آشم داس

تریپورہ

کلینکل نرسیز

48

محترمہ اروشی دکشت

اترپردیش

کلینکل نرسیز

49

آنجہانی کملا تھاپا

اتراکھنڈ

کلینکل نرسیز

50

محترمہ سنیتا دتا

مغربی بنگال

معاون نرس اور زچگی میں مدد کرنے والا نرسنگ عملہ (اے این ایم ایس)

51

محترمہ نیلیما داس

مغربی بنگال

کلینکل نرسیز

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  ش ح۔ش ر ۔ ف ر

U- 9056



(Release ID: 1755374) Visitor Counter : 215