کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کیمیائی اشیاء اور کھاد اور نئی اور قابل تجدید توانائی محکمے کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے فکّی مباحثہ سے خطاب کیا
انہوں نے ‘‘بھارت میں کیمیکلز وپیٹروکیمیکلز مینو فیکچرنگ کے عالمی مراکز (جی سی پی ایم ایچ) 2021 ’’سے متعلق دوسری سربراہ کانفرنس کے کتابچہ کا اجراء کیا
Posted On:
15 SEP 2021 8:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16؍ ستمبر : کیمیائی اشیاء اور کھاد اور نئی اور قابل تجدید توانائی محکمے کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے آج نئی دہلی میں شاستری بھون کے مقام پر فکی مباحثہ اور جی سی پی ایم ایچ – 2021 کتابچہ کے اجراء سے متعلق تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے غذائی اشیاء کی دستیابی، جراثیم کش ادویات کے دانشمندانہ اور معقول استعمال اور پیٹرو کیمیکل صنعت میں خود کفالت کے حصول کے سلسلے میں مختلف کلیدی امور پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
وزیرموصوف نے ‘‘بھارت میں کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز مینو فیکچرنگ کے عالمی مراکز (جی سی پی ایم ایچ – 2021) سے متعلق دوسری سربراہ کانفرنس کے کتابچہ کا بھی اجراء کیا۔ اس تقریب کا اہتمام، کیمیکلز اور کھاد کی وزارت کے تحت کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے نے فکی کے اشتراک سے کیا ہے، جو کہ نئی دہلی میں 25 نومبر تا 26 نومبر 2021 میں منعقد ہوگی۔
کیمیکلز، پیٹرو کیمیکلز اور فصل کے تحفظ سے متعلق صنعت کے سربراہ اہم شخصیات نے بھارت کو خود کفیل بنانے اور اسے کیمیائی اشیاء اور پیٹرو کیمیکلز اشیاء کی مینو فیکچرنگ کے شعبے میں ایک اہم عالمی مرکز کی حیثیت سے تسلیم کرانے کے مقصد سے تجارتی محصول، ماحولیات سے متعلق امور ، ڈیوٹی ڈرا بیک، فصل کے تحفظ سے متعلق اندراج، ریسرچ و ترقی آر اینڈ ڈی اور ٹیکنالوجی جیسے سیکٹر کے کلیدی امور کے بارے میں اپنے خیا لات پیش کئے۔ وزیر موصوف نے صنعت کے ذریعہ بتائی گئیں سبھی تشویشات اور سفارشات کو بغور سنا۔
اس تقریب میں کیمیائی اشیاء اور کھاد کی وزارت اور فکی کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ع م- ق ر)
U-9058
(Release ID: 1755370)
Visitor Counter : 202