اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

قومی اقلیتی کمیشن نے نیٹ 2021 امتحان میں ایک امیدوار کو کڑا پہنے کی اجازت نہ دینے سے متعلق موصولہ شکایات کا نوٹس لیا

Posted On: 15 SEP 2021 7:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15 ستمبر 2021، قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) نے جناب بھوپیندر سنگھ کےذریعہ کی گئی  ایک شکایت کا نوٹس لیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہےکہ  ان کے بیٹے کو  نیٹ 2021 کے امتحان میں  گورنمنٹ ماڈل اسکول، سیکٹر 19۔ ڈی، چنڈی گڑھ میں  کڑا  پہننے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ  دوسرے طلبا کو  جنہوں نے  سونے کا کڑا پہنا ہوا تھا، انہیں  ٹیپ لگاکر  امتحان دینے کی اجازت دی گئی۔

قومی اقلیتی کمیشن  نے  آج  نئی دہلی میں جاری  ایک پریس نوٹ میں کہا ہےکہ کیونکہ یہ معاملہ ایسے افراد سے متعلق ہے، جن کا تعلق  اقلیتی برادری سے ہے، لہذا کمیشن نے  چنڈی گڑھ انتظامیہ  اور نیٹ 2021 کا امتحان منعقد  کرانے والی  نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی سے  اس بارے میں حقائق پر مبنی  ایک رپورٹ  طلب کی ہے۔

پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ  این سی ایم ایکٹ 1992 کے تحت  تشکیل دیئےگئے قومی اقلیتی کمیشن کو  یہ ذمہ داری دی گئی ہےکہ  وہ  ایسی خصوصی شکایات کی جانچ پڑتال کرے  جو  حقوق سے محروم کئے جانے  اور  اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق ہوں اور  ایسے معاملات کو  مناسب اتھارٹیز کے سامنے رکھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م۔ن ا۔

U-9049                          



(Release ID: 1755335) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu