اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کے مرکزی وزیر ،جناب آر سی پی سنگھ نے بی آئی ایس اور اسٹیل کی وزارت کے حکام کے ساتھ میٹنگ کی
اسٹیل کے بھارتی معیارات کا جائزہ لیا
وزیر موصوف نے درآمدشدہ اسٹیل کے معیارات وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا
Posted On:
15 SEP 2021 7:44PM by PIB Delhi
اسٹیل کے مرکزی وزیر ،جناب رام چندر پرساد سنگھ کی صدارت میں آج یہاں ، بی آئی ایس اور وزارت اسٹیل کے عہدیداروں کے ساتھ اسٹیل اور بینچ مارکنگ کے بھارتی معیارات کی بنیاد پر بنائے گئے معیارات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔
وزیر موصوف نے اسٹیل سیکٹر کی متحرک نوعیت کو پورا کرنے کے لیے موجودہ ہندوستانی معیارات کی باقاعدہ اور بروقت نظر ثانی پر زور دیا اور درآمد کیے جانے والےا سٹیل گریڈ کے لیے نئے معیارات کی تشکیل بھی کی جس کے لیے فی الحال کوئی بھارتی معیار موجود نہیں ہے۔ انہوں نے بی آئی ایس سے درخواست کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد کے ساتھ نئے معیارات مرتب کرے تاکہ ہندوستانی معیارات کو عالمی سطح پر اسٹیل کے شعبے میں ہونے والی نئی پیشرفتوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔
وزیر نے عہدیداروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ کوالٹی کنٹرول آرڈر کے تحت مطلع کردہ 145 معیاروں میں سے باقی 16کو بغیر کسی تاخیر کے نافذ کیا جائے اور باقی 23 بھارتی معیارات پر فوری کارروائی کی جائے جنہیں ابھی تک کوالٹی کنٹرول آرڈر کے تحت لایا جانا باقی ہے۔
ش ح ۔ا م۔
U:9051
(Release ID: 1755326)
Visitor Counter : 161