وزارت دفاع
ہندوستانی فوج کے سربراہان کی آٹھویں کانفرنس کا 16 ستمبر 2021 سے آغاز
Posted On:
15 SEP 2021 3:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی 15 ستمبر2021: ہندوستانی فوج کے سربراہان کی آٹھویں کانفرنس جس میں ہندوستانی فوج کے موجودہ اور سابق چیف آف آرمی اسٹاف شامل ہوتے ہیں، نئی دہلی میں سولہ سے اٹھارہ ستمبر 2021 کو منعقد ہوگی ۔ تین روزہ پروگرام کی اہم بات یہ ہوگی کہ اس میں نیپالی فوج کے سابق سربراہان کو بھی مدعو کیا گیا ہے جو ہندوستانی فوج کے اعزازی چیف تھے۔
یہ کانفرنس ہندوستانی فوج کے سابق آرمی چیف اور موجودہ لیڈر شپ کے درمیان تبادلہ خیال کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ اس میں ہندوستانی فوج کی تیزی سے کایا پلٹ، دفاعی مینوفیکچرنگ میں آتم نربھرتا اور میک اِن انڈیا اقدامات کے ذریعہ خود کفالت اور جدید جنگیں لڑنے کے لئے ہندوستانی فوجیوں کو جدید طور طریقوں کی تربیت کی فراہمی جیسے معاملات زیر بحث آئیں گے۔
سابق فوجی سربراہان سولہ ستمبر 2021 کو نیشنل وار میموریل پر جاں نثاران وطن کو کل دائرے کی شکل میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ہندوستانی فوج کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ بات چیت کا ایک سیشن سترہ ستمبر 2021 کو ہوگا جس میں ہندوستانی فوج کے مختلف انتظامیہ اور ایچ آر پہلوؤں پر غور وخوض اور تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سربراہان سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچرر کے ارکان کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے جس میں انھیں ہندوستانی فوج اور دفاعی سازوسامان تیار کرنے والے دیسی صنعت کاروں کے درمیان تال میل کے بارے میں بتایا جائے گا۔ فوج کے سربراہان ان باصلاحیت فوجیوں سے بھی ملاقات کریں گے جنھوں نے حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والے اولمپک گیمز، ٹوکیو میں اپنی شاندار کارکردگی سے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
****
U.No: 9028
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1755306)
Visitor Counter : 132