وزارت خزانہ

ڈی جی جی آئی گروگرام نے 121 کروڑ کی جعلی آئی ٹی سی معاملے میں ملوث جعلی فرموں کے ریکٹ میں سرغنہ ، کمیشن ایجنٹ اور چارٹر اکاؤنٹنٹ (سی اے) سمیت 3 لوگوں کو گرفتار کیا ہے

Posted On: 15 SEP 2021 4:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 15 ستمبر 2021: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹیلی جنس (ڈی جی جی آئی) گروگرام زونل یونٹ (جی زیڈیو)، ہریانہ نے جعلی دستاویزات پر متعدد فرضی فرم بنانے اور چلانے اور کسی حقیقی رسیدیا سامان یا خدمات کی فراہمی کے بغیرانوائس جاری کرکے فرضی خریداری کے ادا شدہ ٹیکس کی بڑی رقم کو منتقل کرنے  کے الزامات پر سی اے سمیت 3 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جس شخص نے جعلی/فرضی فرمیں بنائیں تھیں وہ کمیشن ایجنٹ کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا جو ان بے سامان انوائسوں کو کمیشن کے لئے روایتی فرموں کو  براہ راست اور مختلف بروکرز کے ذریعے فروخت کرتے تھے۔ کمیشن ایجنٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید برآں ، مالی ترسیل کے اس تسلسل میںیہ سامنے آیا ہے کہ قائم شدہ فرمیں (حتمی صارفین) ان جعلی فرموں کو رقم ٹرانسفر کریں گی، جہاں سے رقوم پھر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائیں گی، جہاں سے زیر بحث سی اے رقم نکالے گا اور اپنی کمپنی کے کمیشنکے ساتھ ساتھ  اپنا کمیشن کاٹنے کے بعد اسے بطور نقد واپس کرے گا۔ نقد لین دین  کی مقدار تقریبا 30 سے 40 لاکھ روپے یومیہ ہوتی ہے۔

تفتیش کئی جگہوں پر کی گئی اور ریکارڈ ، تصدیق اور بیانات کی بنیاد پر یہ ظاہر ہوا ہے کہ یہ تینوںلوگیعنی جعلی فرم بنانے والے ، کمیشن ایجنٹ اور سی اے مل کر جعلی دستاویزات پر جعلی فرم بنانے کے اس ریکیٹ کو منظم کرنے کا کام کر رہے تھے اور (اب تک) 121 کروڑ روپے  کی آئی ٹی سی دھوکہ دہی کر چکے تھے۔ انہیں دفعہ 69 کے تحت جسے سی جی ایس ٹی ایکٹ مجریہ 2017 کی دفعہ 132 کے ساتھ پڑھا جائے، 13.09.2021 کو گرفتار کیا گیا ۔ گرفتاری کے بعد انہیں سی ایم ایم، دہلی کے سامنے پیش کیا گیا جنھوں نے 14 دن کی عدالتی تحویل کا حکم دیا۔

معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے۔

****

U.No: 9030

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1755250) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu