پنچایتی راج کی وزارت

جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ دیہی بھارت کو خود کفیل بنانے میں سوامی توا (SVAMITVA) اسکیم اہم کردار ادا کرے گی


مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے سوامی توا اسکیم پر قومی کانفرنس کا افتتاح کیا

ٹکنالوجی اور ڈیٹا کا استعمال دیہی بھارت کو زیادہ شفاف بنائے گا

پنچایتی راج کے وزیر نے ریاستوں سے سوامی توا اسکیم کا نشانہ وقت مقررہ سے پہلے پورا کرنے کی اپیل کی

Posted On: 14 SEP 2021 6:06PM by PIB Delhi

پنچایتی راج اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج اسکوپ کنونشن سنٹر، اسکوپ کمپلیکس، نئی دہلی میں سوامی توا اسکیم پر ایک قومی میٹنگ کا افتتاح کیا جس کا موضوع تھا "سوامی توا اسکیم: دیہی معیشت کی بہتری کی سمت میں ایک قدم"۔ وزیر موصوف نے سکیم کے نفاذ کی نگرانی کے لیے ڈیش بورڈ (https://svamitva.nic.in) بھی لانچ کیا۔

اپنے افتتاحی خطاب میں جناب گری راج سنگھ نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ 2024 میں وقت مقررہ سے پہلے سوامی توا اسکیم پر ہدف کی تکمیل اور عمل درآمد کرلیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WYD3.jpg

جناب گری راج سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک خود کفیل بھارت کی تعمیر کا عزم کیا ہے اور دیہاتوں کو خود کفیل بنانے کے لیے سوامی توا اسکیم ایک اہم قدم ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی یوم آزادی کی تقریر میں سوامی توا اسکیم کے ذکر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا وژن ہے کہ انھوں نے دیہی بھارت کی بہتری کے لیے ٹکنالوجی اور ڈیٹا کو استعمال کرنے کے بارے میں سوچا۔ انھوں نے کہا کہ ٹکنالوجی اور ڈیٹا کا استعمال دیہی بھارت کو زیادہ شفاف بنائے گا۔ وزیر نے ریاستوں سے یہ بھی کہا کہ وہ پنچایتوں کے کردار کو سوامی تا اسکیم کے نفاذ میں بڑھائیں۔

سوامی توا اسکیم کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ سوامی توا دیہی عوام کو ملکیت کا احساس فراہم کرے گا اور وہ سوامی توا کارڈ کی مدد سے قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ اسکیم کے تحت کام یابیوں کو پیش کرتے ہوئے، جناب سنگھ نے کہا کہ سوامی توا اسکیم خود کفیل  دیہی بھارت بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مرکزی وزیر پنچایتی راج نے ڈرون کے موزوں استعمال کی ضرورت پر زور دیا جو اسکیم کے نتائج حاصل کرنے کے لیے کلیدی آلہ ہے اور ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ یومیہ فی ڈرون ٹیم کم از کم 5 دیہات فراہم کریں۔ مرکزی وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ 15 دن کی ٹائم لائن پر عمل کریں تاکہ ریاست کو زمینی سچائی کے لیے نقشے فراہم کیے جائیں۔ اسی طرح ریاستوں کو سروے آف انڈیا کو زمینی حقیقت کے نقشے فراہم کرنے کے لیے 30 دن کی ٹائم لائن پر عمل کرنا چاہیے۔

ریاست ہریانہ دسمبر 2021 تک لال ڈورا کے علاقوں میں ٹائٹل ڈیڈ کی تقسیم مکمل کر لے گی۔ اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ میں ڈرون سروے جنگی پیمانے پر مکمل ہونا ہے۔ سروے آف انڈیا کو ریاستوں میں ڈرون ٹیموں کو بڑھانے کی اپیل کی گئی تھی۔

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے بھی مقررہ وقت سے پہلے ہدف کے حصول پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ دیہات کو خود کفیل بنانا وزیر اعظم کا عزم ہے اور ہمیں اس کے حصول میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ انھوں نے گرام پنچایتوں کے ذریعے اپنے ذرائع آمدنی (او ایس آر) ٹیکس وصولی پر روشنی ڈالی۔ مہاراشٹر نے ریاست میں تقسیم شدہ پراپرٹی کارڈز (سناد) پر معمولی فیس وصول کرکے اپنی او ایس آر پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں اضافہ کیا ہے۔ جہاں بھی گرام پنچایتوں کو ایسا کرنے کا اختیار دیا گیا ہو وہاں پر ریاستیں اس طرح کے او ایس آر محصولات کو بڑھانے کے لیے سوامی توا اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

دیہی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے کہا کہ سوامی توا اسکیم دیہی ترقی اور لوگوں کو خود کفیل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ یہ دیہی سے شہری ہجرت کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کولستے نے تمام ریاستوں سے درخواست کی کہ وہ اس اسکیم کو جلد از جلد نافذ کریں۔ انھوں نے کہا کہ سوامی توا اسکیم محروم لوگوں کو معاشرے کے مرکزی دھارے سے جوڑنے میں اہم ثابت ہوگی۔

ریاست اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کو اسکیم کے نفاذ میں سب سے آگے رہنے پر وزرا نے سراہا۔ مدھیہ پردیش نے ڈرون اڑانے، زمینی سچائی اور پراپرٹی کارڈ بنانے سے لے کر اینڈ ٹو اینڈ آٹومیشن کا عمل تیار کیا ہے۔ شہری اسکیم کی پیش رفت کو چند کلکس میں دیکھا جاسکتا ہے اور حتمی پراپرٹی کارڈ ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ شہری ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم (آر سی ایم ایس) کے ذریعے بھی اعتراض کے لیے اندراج کروایا جاسکتا ہے۔ اس سے شفافیت آئی ہے اور ریاست میں اسکیم کے نفاذ کو ہم وار بنایا گیا ہے۔ سروے کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے نئی ریاستوں کو اسی طرح کی ویب/ موبائل پر مبنی آئی ٹی سسٹم لگانے کی ترغیب دی گئی۔

ریاستوں پر زور دیا گیا کہ وہ مشن موڈ میں سوامی توا اسکیم کو نافذ کریں اور ڈرون سروے بروقت مکمل کرنے کے لیے ڈرون استعمال کریں۔

ریاست اور سروے آف انڈیا کے درمیان قریبی ہم آہنگی کو اسکیم کی کام یابی کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔ نئی ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ عمل کو ہم وار کریں، سروے آف انڈیا کے ساتھ فعال طور پر جڑیں، اور مالی سال کے لیے مختلف نشانوں کے سنگ میل کو پورا کرنے کے لیے اسکیم کو وقت مقررہ میں نافذ کریں۔

اس موقع پر جناب سنیل کمار، سکریٹری، پنچایتی راج، جناب اجے ترکے، سیکرٹری، محکمہ زمینی وسائل، جناب نوین تومر، سروئیر جنرل آف انڈیا کے ساتھ بھارت سرکار کے سینئر حکام اور ریاستی حکومتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں 26 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، سروے آف انڈیا اور مرکزی وزارتوں کے 60 سے زائد عہدیداروں نے شرکت کی۔ محکمہ زمینی وسائل، وزارت شہری ہوا بازی، نیتی آیوگ، وزارت دیہی ترقی کے سینئر افسران نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

***

U. No. 8995

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)



(Release ID: 1754945) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil