خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی وزارت کے ذریعہ 6 سے 12 ستمبر کے ہفتے کے دوران 416.59 کروڑ روپے کی مالیت کی خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے 21 پروجیکٹوں کاافتتاح
21 پروجیکٹوں کے ذریعہ تقریباً ساڑھے سات ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا اور لگ بھگ 32 ہزار کسانوں کو فائدہ حاصل ہوگا
خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی اسکیم پی ایم ایف ایم ای کے تحت اڈیشہ چھتیس گڑھ ، راجستھان ، پنجاب ، آسام، میگھالیہ، اترپردیش، اور مہاراشٹر کے اپنی مدد آپ گروپوں کے 4 ہزار 709 ممبروں کو 13.41 کروڑ روپے کا اصل سرمایہ فراہم کرایا گیا
ایک ضلع ایک اشیاء کے تحت/ خوراک کو ڈبہ بند کرنے اور قدرو قیمت میں اضافے کے موضوع پر ویبنارس اور ورکشاپس منعقد کئے گئے
Posted On:
13 SEP 2021 6:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی14 ؍ستمبر-2021 : بھارت کی آزادی کے 75 سال پورا ہونے پر پورا ملک ایک ساتھ اس کی تابناک تاریخ کا جشن منا رہا ہے۔ اسے آزادی کا ‘‘امرت مہوتسو ’’ کانام دیا گیا ہے۔ آزیادی کا امرت مہوتسو ان تمام چیزوں پر احاطہ کرتا ہے جو بھارت کی سماجی ، ثقافتی شناخت کے ترقی پسندانہ پہلہو کو اجاگر کرتے ہیں ۔یہ ایک ایسا پروگرام ہے جس کے تحت ملک کی سبھی ریاستوں ، وزارتوں اور محکموں میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ جو ملک کی تاریخ میں طویل عرصے تک چلنے والا اور سب سے زیادہ لوگوں کی شمولیت والا واحد پروگرام ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے لوگوں سے75 ہفتے تک مہوتسو کی تقریبات منانے پر زور دیا ہے ۔ جس کا واحد مقصد ملک کو ترقی کے راستے گامزن کرنا اور ہمارے ملک کے عوام الناس کو فائدہ پہنچانا ہے۔خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر 6 ستمبر 2021 سے 12 ستمبر 2021 تک ‘‘ خوراک کو ڈبہ بند کرنے کا ہفتہ’’ منعقد کیا تھا۔
خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کے ہفتے کے دوران خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پشو پتی کمار پارس اور خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کے وزیرمملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کھیت سے مارکیٹ تک ویلیو چین کے ساتھ خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کے لئے جدید بنیادی ڈھانچے کی سہولیات دستیاب کرانے کے مقصد سے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے 21 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ان سبھی پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت 416.59 کروڑ روپے ہےاور وزارت نے امدادی عطیہ کے طور پر ان پروجیکٹوں کے لئے 104.21 کروڑ روپے کی رقم منظور کی ہے۔ یہ پروجیکٹ خطے میں کاشتکاروں کے لئے قدر وقیمت میں اضافہ کریں گے، مختلف اشیاء کی پیکنگ کے بعد ان کی پائیدار ی میں بھی اضافہ کریں گے، نیز کاشتکاروں کے لئے بہتر قیمتوں کی وصولی کو یقینی بنائیں گے، ایک عمدہ مضبوط سہولت فراہم کریں گے اور کاشتکاروں کے لئے ایک متبادل منڈی بھی فراہم کریں گے یہ پروجیکٹ تقریباً 7 ہزار 500 افراد کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار بھی فراہم کرائیں گے اور سی پی سی اور پی پی سی طاس علاقوں میں تقریباً تین ہزار 200 کسانوں کو فائدہ پہنچائیں گے ۔
وباء کے دوران آتم نربھر بھارت پہل کے تحت خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت نے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے شعبے میں چھوٹے اور غیر تسلیم شدہ انٹرپرینورس کے لئے پی ایم ایف ایم ای اسکیم کاآغاز کیاتھا۔اس پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت مختلف ریاستوں میں اپنی مدد آپ گروپوں کے ممبروں کو اہم پونجی جاری کی گئی تھی۔خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے ہفتے کے دوران پورے ملک کے 4,709 اپنی مدد آپ گروپوں کے ممبروں کو اہم پونجی کے طور پر 13.41 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم اصل پونجی کے طور پر فراہم کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت کے ایک ضلع ایک اشیاء کے تحت پچھلے ہفتے ملک کی مختلف ریاستوں میں تقریبا ً روزانہ شہد، دودھ، بیکری وغیرہ کے موضوع پر خوراک کو ڈبہ بند کرنے اور قدر وقیمت کے موضوع پر کُل سات آن لائن آف لائن ویبنار اور ورکشاپ منعقد کئے گئے۔‘‘آتم نربھر انٹر پرائز’’ سیریز میں وزارت کی ویب سائٹ پر پی ایم ایف ایم ای اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے والوں کی کامیابی کی داستان پیش کی گئی ہے۔سات انٹر پرینورس کی ترغیب حاصل کرنے والی کہانیوں سے ناظرین کو روشناس کرایا گیا ۔ جسے انہوں نے کافی سراہاں ہے۔
خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی وزارت نے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی اشیاء کے تعلق سے پچھلے پورے ہفتے سوشل میڈیا پر ایک بیداری مہم بھی چلائی تھی۔جس کا واحد مقصد عام لوگوں کے درمیان ڈبے میں بند کھانے کی اشیاء سے متعلق غلط فہمیوں کا مکمل ازالہ کرنا تھا۔گرافکس اور ویڈیوز کی شکل میں سوشل میڈیا پر ڈالی گئی معلومات کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔
درج ذیل پورے ہفتے افتتاح کئے گئے پروگراموں کی تفصیل:
تاریخ
|
پروجیکٹوں کی تعداد
|
پروجیکٹوں کی لاگت
(کروڑ روپے میں)
|
وزارت نے امداد دی
(کروڑ روپے میں)
|
روزگار بہم پہنچائے گئے
|
مستفید ہونے والے کسانوں کی تعداد
|
6.09.21
|
01
|
12.90
|
4.65
|
260
|
---
|
7.09.21
|
05
|
124.44
|
28.02
|
820
|
7700
|
8.09.21
|
01
|
16.94
|
9.36
|
200
|
300
|
9.09.21
|
06
|
76.76
|
24.19
|
2500
|
6800
|
10.09.21
|
07
|
164.46
|
27.99
|
3100
|
16500
|
11.09.21
|
--
|
---
|
----
|
----
|
---
|
12.09.21
|
01
|
21.09
|
10
|
700
|
1000
|
میزان
|
21
|
416.59
|
104.21
|
7580
|
32300
|
****************
(ش ح۔ش ر ۔ رض)
U NO. 8969
(Release ID: 1754720)
Visitor Counter : 278