صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ-19 ویکسین کی مجموعی طورپر 75 کروڑسے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں
سردست صحتیابی کی شرح 97.58 فیصد ہے
پچھلے 24 گھنٹوںمیں 25,404 نئے معاملے در ج کئے گئے
ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد (3,62,207) ہے ، جوکُل معاملوں کا 1.09 فیصد ہے
ہفتہ وار جانچ کے بعد متاثرہ افراد کی شرح (2.07)فیصد ہے ، جو گزشتہ 81 دنوں میں 3فیصد سے بھی کم ہے
Posted On:
14 SEP 2021 9:27AM by PIB Delhi
نئی دہلی 14 ستمبر2021: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78,66,950 کووڈ ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ملک میں مجموعی طور پر کووڈ -19 کے 75.22 کروڑ سے زیادہ یعنی (75,22,38,324) ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور یہ ٹیکے آج صبح سات بجے تک لگائے گئے ہیں۔عبوری رپورٹ کے مطابق 76,12,687 سیشن کے دوران یہ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
آج صبح سات بجے تک عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی طورپر جو ٹیکے لگائے گئے ، ان کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
حفظان صحت کے کارکنان
|
پہلا ٹیکہ
|
1,03,64,718
|
دوسرا ٹیکہ
|
86,13,207
|
پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان
|
پہلا ٹیکہ
|
1,83,38,867
|
دوسرا ٹیکہ
|
1,41,07,030
|
18 سے 44سال تک کی عمر کے افراد
|
پہلا ٹیکہ
|
30,32,52,342
|
دوسرا ٹیکہ
|
4,54,19,375
|
45 سے 59سال تک کی عمر کے افراد
|
پہلا ٹیکہ
|
14,47,82,266
|
دوسرا ٹیکہ
|
6,38,06,413
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلا ٹیکہ
|
9,37,73,048
|
دوسرا ٹیکہ
|
4,97,81,058
|
میزان
|
75,22,38,324
|
مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ -19 کی ٹیکہ کاری کے دائرے کو بڑھانے اور اس کی رفتار تیز کرنے کے تئیں عہدبستہ ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں 37,127 مریضوں کی صحتیابی میں اضافہ ہوا اس طرح عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے صحتیاب ہونےو الے مریضوں کی کُل تعداد 3,24,84,159 ہوگئی ہے۔ اس کے نتیجے میں بھارت میں صحتیابی کی شرح 97.58 فیصدتک پہنچ گئی ہے۔
مرکز ،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ٹھوس اور مشترکہ کوششوں کی وجہ سے یومیہ نئے کیسوں میں 50,000 سے بھی کم کا رجحان جاری ہے ، جو کہ لگاتار 79ویں دن سے جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوںمیں 25,404 نئے کیس درج کئے گئے۔
سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 3,62,207 ہے جبکہ سردست ملک کے کُل متاثرہ معاملوں میں سے
زیرعلاج مریضوں کی تعداد 1.09 فیصد ہے ۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں لگاتار اضافہ کیا جارہا ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 14,30,891 نمونوں کے جانچ کی گئی ۔ بھارت میں ابھی تک 54.44 کروڑ یعنی (54,44,44,967) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ 81 دنوں میں جانچ کے بعد متاثرہ افراد کی شرح 2.07 فیصد ہفتہ وار پر ہے ، جو 3 فیصد سے بھی کم ہے ۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح 1.78 فیصد ہے۔ گزشتہ 15دن سے متاثرہ افراد کی شرح 3 فیصد سے بھی کم ہے اور لگاتار 98دن سے یہ شرح 5فیصد سے کم ہے ۔
*************
ش ح۔س ک ۔رض
U-8966
(Release ID: 1754702)
Visitor Counter : 194