وزارت خزانہ

ریاستوں کے لئے صلاحیت سازی کے اقدام کے رُخ پر ڈی ای اے نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) میں 2 ہفتوں کی ایڈوانس لیول ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کیا

Posted On: 13 SEP 2021 5:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 13 ستمبر 2021: محکمہ اقتصادی امور (ڈی ای اے)، وزارت خزانہ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ بنگلور نے 'پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ' پر دو ہفتوں کی ورچوئل ایڈوانس لیول ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ تربیتی پروگرام کا افتتاح ایڈیشنل سکریٹری ڈی ای اے جناب کے راجا رمن نے کیا اور افتتاحی اور خوش آمدید کے کلمات جوائنٹ سکریٹری، ڈی ای اے، جناب بلدیو پورُشرتھا نے ادا کئے۔ خصوصی خطاب کرنے والوں میں پروفیسر جی شینش، چیئرپرسن ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرامز، آئی آئی ایم بی؛ پروفیسر جی رگھورام، آئی آئی ایم بی، پروفیسر آر ٹی کرشنن، آئی آئی ایم بی اور پروفیسر انل بی سورج، آئی آئی ایم بی شامل تھے۔ ڈی ای اے کے ڈپٹی سکریٹری ڈاکٹر مولشری نے شکریے کی تحریک پیش کی۔

تربیتی پروگرام ایک پیشگی سطح کا تربیتی پروگرام ہےجس کا انفراسٹرکچر سیکٹر سے نمٹنے والی ریاستی حکومتوں کے سینئر عہدیداروں کے لئے اہتمام کیا گیا ہے۔ گجرات ، دہلی ، کرناٹک ، راجستھان ، اترپردیش ، ہریانہ ، جھارکھنڈ ، میگھالیہ ، آسام اور منی پور ، سکم کی حکومتوں کے کل 25 عہدیداروں نے اس تربیتی پروگرام میں حصہ لیا۔

معاشرے کے مفاد میں مرکز اور ریاستوں کے مقاصد کو منظم کرنے کیلئے ماضی میں ڈی ای اے نے ریاستی عہدیداروں کی صلاحیت بڑھانے کے لئے ہمیشہ کئی اقدامات کئے ہیں جن سے ملک کی مجموعی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔ نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن (این آئی پی) قوم میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے زبردست تحریک بن رہی ہے۔ نیشنل منیٹائزیشن پائپ لائن (این ایم پی) اور گتی شکتی کے ذریعہ نجی شعبے کی کارکردگی اور وسائل بڑھانے کے لئے مزید تحریک دی گئی ہے۔

نجی شعبے کے وسائل اور کارکردگی کو بڑھانے میں پی پی پی کی اہمیت کے پیش نظرعمل درآمد کا ایک منتخب طریقہ ثبوت اور مناسب معاشی تجزیے پر مبنی ہونا چاہیے۔ایک مستحکم مالیاتی اور اقتصادی فیصلے کے لئے  پالیسی سازوں کی صلاحیت سازی ایک اہم ضرورت ہے۔ یہ تربیتی پروگرام پی پی پی کی مناسب تفہیم پیدا کرنے اور عہدے داروں کی تشخیص کی صلاحیت کو بڑھانے کی طرف ایک کوشش ہے جس کا مقصد پی پی پی پروجیکٹس کے بہتر تصور اور ڈھانچے کی تیاری ہے۔ اس میں منظرنامہ نظر میں رکھنے کی تربیت، پروجیکٹ کی شناخت اور انتظام، ساتھی کا انتخاب اور انتظام ، اور بنیادی ڈھانچے میں نئی صنعتوں کی پی پی پی کے مرکزی دھارے میں شمولیت کے دیگر اہم پہلو شامل ہیں۔ اس کا مقصد عوامی بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کو پائیدار اور مؤثر انداز میں بڑھانا ہے۔

ایڈوانس لیول ٹریننگ پروگرام میں فیصلہ سازی کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گاجس میں پی پی پی کا ڈیزائن اور اسٹرکچرنگ، خریداری اور بولی کے عمل کی مشقیں،پروجیکٹ رسک مینجمنٹ ، نگرانی اور کنٹرول ، پروجیکٹ لاگت کا تخمینہ اور بجٹ سازی ، پروجیکٹ فزیبلٹی تجزیہ ، طویل مدتی معاہدے کے خطرات اور تنازعات کے حل وغیرہ کا انتظام بھی شامل ہے۔

****

 

U.No:8959

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1754641) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil