وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مرکزی وزیر برائے ماہی پروری ،مویشی پروری و ڈیری نے گجرات کے ریاستی وزیر برائے ماہی پروری،مویشی پروری و ڈیری کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی صدارت

Posted On: 09 SEP 2021 7:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09؍ستمبر،2021:

گجرات کے ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری کے  ریاستی وزیر کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ آج مرکزی وزیربرائے ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری کی صدارت میں منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان ، وزیر مملکت (ایف اے ایچ ڈی)، ڈاکٹر ایل مورگن ، وزیر مملکت  برائے ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری ، گجرات کے ریاستی وزیر برائے ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری ، منیجنگ ڈائریکٹر(امول ڈیری) نے شرکت کی۔مرکز اور ریاستی حکومت کے دیگر معززین اس میٹنگ میں شریک رہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1Z2O7.JPG

میٹنگ میں مرکزی وزیر نے ریاست میں جانوروں کی پرورش و پرداخت اور ڈیری سکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا اور جانوروں کی پرورش اور ڈیری کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریاست میں اس تعلق سے چلائی جا رہی  اسکیموں کے نفاذ کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2XYSG.JPG

مرکزی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست میں موبائل ویٹرنری یونٹس (MVUs) آپریشن فوری طور پر شروع ہونا چاہیے تاکہ کسانوں کی دہلیز تک جانوروں کی صحت کی خدمات کی فراہمی شروع کی جا سکے۔ اے آئی کے انتظام کے لیے پشو سکھیوں (جانوروں کی خدمت کرنے والی خواتین رضاکار)کو مصنوعی انسیمی نیشن (اے آئی) ٹیکنیشن کے طور پر تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے ریاستی حکومت کو بھی ہدایت دی کہ نیشنل لائیو سٹاک مشن کے تحت انٹرپرینیورشپ سکیم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی سمت میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے اور ان پر عمل درا ٓمد کو یقینی بنایا جائے۔

مرکزی وزیر نے ریاستی وزیر کو مشورہ دیا کہ وہ مرکزی حکومت کے ساتھ تال میل بناکر مویشیوں کی نگہداشت کرنے والے  کاشتکاروں اور کسان  کے درمیان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کی تقسیم کو تیز کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریاست کے تمام ڈیری کوآپریٹیوز میں معیاری جانچ کے آلات نصب کیے جائیں تاکہ ریاست کے تمام صارفین کو معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

امول ڈیری کے منیجنگ ڈائریکٹر نے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ڈیری کوآپریٹیوز اور فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز کو ڈیری سرگرمیوں (ایس ڈی سی ایف پی او)کی اسکیموں میں شامل کرنے کی وجہ سے  جو ڈیری کوآپریٹیوز اور کسان پروڈیوسر تنظیموں کو ورکنگ کیپیٹل لون اور سود پر قرض فراہم کرنے میں مدد دی ہے۔ ڈیری کوآپریٹیوز اور فارمر پروڈیوسر تنظیموں کی سرمایہ کی ضرورت کو پورا کرنے میں معاون ہیں۔

مزید برآں ، مرکزی وزیر نے ڈیری سیکٹر میں شاندار شراکت کے لیے ریاستی حکومت کی تعریف کی اور مشورہ دیا کہ اس شعبے کی مزید ترقی کے لیے ، امول ڈیری کے ساتھ ریاستی حکومت کو مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر ایک تیز ترین ایکشن پلان تیار کرنا چاہیے۔

*******************

ش ح ۔ س ک

U. No. 8949



(Release ID: 1754494) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Tamil