جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل شکتی کے مرکزی وزیرمملکت  پرہلادسنگھ پٹیل نے سووچھ سرویکشن گرامین 2021 کا آغاز کیا


جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت نے شہریوں کے لئے ایس ایس جی 2021  پروٹوکول دستاویز، ڈیش بورڈ اور موبائل ایپ جاری کیا

ایک تیسری   پارٹی کی جانب سےکئے گئے  سروے   کے  دوران حاصل  ہوئے انکشافات پر مبنی  تفصیلات  ہمیں  بنیادی سطح پر اور تمام ریاستوں کے ساتھ کا م کرتے ہوئے موجود خلاء کو پُر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے: پرہلاد سنگھ پٹیل

چونکہ سووچھتا ایک اندرونی سفر ہے،  ایس بی ایم  (جی ) کافیز -2  کا مقصد  جامع  صفائی ستھرائی یا سمپورن سووچھتا کے مقصد کو حاصل کرنا ہے: پرہلاد سنگھ پٹیل

مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ صفائی ستھرائی  آزادی سے زیادہ اہم ہے

وزیراعظم نریندرمودی نے ہمیشہ   لاکھوں لوگو ں  کی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں سووچھ بھارت مشن کی اہمیت اور طاقت پر زوردیا ہے

Posted On: 09 SEP 2021 7:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی 13 ستمبر2021: جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلادسنگھ  پٹیل نے  آج  پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے  ( ڈی ڈی ڈبلیو ایس  ) کے ذریعہ  منعقد  کردہ ایک تقریب میں سووچھ بھارت مشن   گرامین فیز -2 کے  تحت  سووچھ سرویکشن   گرامین  کے  ای –لانچ کی صدارت کی ۔  اس ایونٹ میں  جل شکتی کی وزارت کے سکریٹری  جناب پنکج کمار  ،  ڈی ڈی ڈبلیو ایس  کے ایڈیشنل سکریٹری جناب ارون  بروکا  ، ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے دیگر افسران اور میڈیا کے افراد کے علاوہ   ایس بی ایم جی  کے سینئیر افسروں  نے  ، جن کا تعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تھا ، ورچوئلی طورپرشرکت کی ۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UI4B.jpg

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ ملک گیر سطح  پر سووچھ سرویکشن  گرامین 2021  کا کام انجام دے گا تاکہ اوڈی ایف  پلس  طریقہ کار کو  تیز کرنے  میں مدد کی جاسکے تاکہ اوڈی ایف  کے ساتھ ساتھ ملک میں  گاؤوں  میں  ٹھوس اور رقیق  کچرے کے بندوبست کی سرگرمیوں    کو بہتر بنانے کی رفتار کو  تیز کیا جاسکے ۔ڈی ڈی ڈبلیو ایس  نے  19-2018  میں  دو موقعوں  پرسووچھ سرویکشن   گرامین ایس  ایس  جی  شروع  کیا تھا۔

ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ  پٹیل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی  متحرک  قیادت  اور ان کی مضبوط  قوت ارادی   کے تحت  بھارت نے   پانچ سال میں  (19-2014) مشن موڈ میں تمام  گاؤوں   کو کھلے میں رفع حاجت سے  پاک  ( اوڈی ایف )  قرار دینے   کے  زبردست چیلنج  کو حاصل کیا۔  جناب پٹیل نے کہا کہ بھارت کی آزادی کی  75ویں سالگرہ تقریبات  یا آزادی کا امرت مہوتسو    علامتی  ڈانڈی یاترا کےساتھ اس سال شروع ہوگیا ہے ۔ سووچھتا کے سب سے بڑے سفیر  مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ صفائی ستھرائی آزادی کے کہیں زیادہ اہم ہے ۔ انہوں نے ہماری زندگی میں  اجاگر کیا تھا ۔

وزیر مملکت نے  اس بات کو   اجاگر کیا کہ  آزادی کا امرت مہوتسو  کے دوران   سووچھ سرویکشن  گرامین ایس ایس جی     کی پہل  ایک بہت اہم  قدم ہے اور ریاستیں   اس میں  سب سے بڑی شراکتدار ہیں۔ جناب پٹیل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ  لاکھوں  لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے میں  سووچھ  بھارت مشن کی طاقت اور اہمیت  پر ہمیشہ زور دیا۔  وزیراعظم جناب نریند ر مودی کے وژن نے  کھلے میں رفع حاجت   کو ختم کرنے کے لئے بدلتے ہوئے رویّے میں تبدیلی لانے کا   ناقابل یقین    کام انجام دیا ہے ،جس کے نتیجے میں    10 کروڑسے زیادہ  بیت الخلاء تعمیر کئے گئے  اور  کھلے میں  رفع حاجت سے پاک ہندوستان کا  کارنامہ   حاصل ہوپایا ہے ۔ اس وژن نے   پانی کے تحفظ سے  نمٹنے کے لئے جل جیون مشن   کی راہ ہموار کی ۔ چونکہ سووچھتا ایک اندرونی سفر ہے لہذا  ایس  بی ایم  ( جی )  کے فیز -2  کا مقصد   اوڈی ایف   اور ایس ایل ڈبلیو ایم   معاملوں  سے نمٹ کر   جامع صفائی ستھرائی یا سمورن سووچھتا کے مقصد کو حاصل کرنا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024EF1.jpg

 وزیر مملکت نے مزیدبتایا کہ  کسی تیسری پارٹی کی ایجنسی  کے ذریعہ   کئے گئے سروے کی تحقیقات   بنیادی سطح پر چیلنجوں کی نشاندہی کر کے خلا کوپُر  کرنے میں  ہماری مدد کرے گی اور تما م ریاستوں کے ساتھ  کام  کرےگی۔ شہری کے  فیڈ بیک   پروگرام کو مزید مستحکم کریں گے ۔ایس ایس جی 2021  موبائل ایپ  کو بھی   بڑی  مقامی  بھارتی زبانوں میں دستیاب کرا یا جائے گا۔ سروے کی منظم  ڈھنگ سے مانیٹرنگ کی جائے گی اور وقتاََ فوقتاََ فیلڈ دورے کئے جائیں گے۔

جل شکتی کے وزیر مملکت نے  لانچ کی تقریب کے دوران  شہریوں کی فیڈ بیک کے لئے موبائل ایپ اور  ایس ایس جی  2021  پروٹوکول ڈاکیومنٹ ،  ایس ایس جی 2021 ڈیش بورڈ  بھی جاری کی ۔ اس  کے آغاز کے دوران   ایس ایس جی  پروٹوکول اور سروے کے نفاذ  پر ایک تفصیلی نمائندگی  بھی پیش کی گئی ۔

جل شکتی کی وزارت کے سکریٹری جناب پنکج کمار نے اپنے کلیدی خطاب میں  کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  2014  میں سووچھ  بھارت کے واضح   اپیل کی تھی اور  ایک برتاؤ  تبدیلی کی قومی تحریک شروع کی گئی تھی، جس کے دو اہم   مقصد تھے۔یعنی شفافیت اور عوام کی شراکتداری  (جل بھاگیداری ) ان  یارڈ اسٹک   کے بعد  یہ پروگرام  دیہی ہندوستان میں  سبھی کے لئے صفائی ستھرائی   کو یقینی بنانے کے اپنے مقصدکو  حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔طے کئے گئے مقاصد کے تناظر  میں  پروگرام کی کامیابی کے لئے 19-2018  میں  ایس ایس جی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ایس ایس جی کا مقصد اب   ایس بی ایم جی  کے فیز -2 میں خاطر خواہ اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ صفائی ستھرائی  ،شفافیت اور عوام کی شرکت   کے عز  م کو فروغ دیا جاسکے ۔ یہ سروے   حالیہ وقت میں کووڈ عالمی  کی وجہ سے چیلنجوں   پر  قابو پانے میں  بھی ہماری مدد کرے گا اور عنقریب مستقبل میں  ہمارے  گاؤوں کے ذریعہ اوڈی ایف  پلس اسٹیٹس  کو   حاصل کروائے گا۔ 

جل شکتی کی وزار ت کے ڈی ڈی ڈبلیو ایس   کے ایڈیشنل سکریٹری   جناب ارون بروکا نے   اپنے خیر مقدمی خطاب میں  کہا کہ ایس ایس جی کے ماضی کے تجربات نے یہ  ثابت کردیا ہے کہ اس نے  اپنی درجہ بندی کو بہتر بنانے کے لئے ضلعوں  اور ریاستوں   کے درمیان ایک بہت صحت مند مقابلہ آرائی    کی حوصلہ افزائی کی ہے۔سرویکشن ہمیں   ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اوڈی ایف  پلس سرگرمیوں   کو ضروری تحریک دیں  ، جو گزشتہ کچھ مہینے سے عالمی وبا کی وجہ سے غیر متوقع طورپر سست  پڑ گئی تھیں۔17475 گاؤوں کے ساتھ ملک کا اس طرح کا ایک   سب سے بڑا  سروے  نہ صرف ہمیں    پروگرام اور او ڈی ایف  پلس مقاصد کے لئے تشہیر دیتا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ   صفائی ستھرائی  ، مجموعی  صفائی اور کچرے کے بندوبست میں    ان کے  وقار میں اضافہ کرنے میں ضلعوں اور ریاستوں  کو  شامل کرتا ہے۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U-88


(Release ID: 1754457) Visitor Counter : 212


Read this release in: English , Hindi , Punjabi