قانون اور انصاف کی وزارت
سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے فیصلوں کے ہندی ورژن کی آن لائن سرچ کیلئے ایک سرچ انجن تیار کیا جائے گا:مرکزی قانون سکریٹری
انہوں نے ‘آزادی کا امرت مہوتسو’کے موقع پر وارانسی میں زولسانی بیئر ایکٹس، قانون سے متعلق ہندی جرائداور ہندی درسی کُتب کی نمائش اور سیل کاؤنٹر کا افتتاح کیا
Posted On:
09 SEP 2021 9:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی:13؍ستمبر 2021
‘آزادی کا امرت مہوتسو ’کے موقع پر حکومت کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے کئی پروگراموں میں قانون اور انصاف کی وزارت کے قانون ساز محکمہ کے ایک ادارے ودھی ساہتیہ پرکاشن نے 9 اور10 ستمبر 2021 (بروز جمعرات اور جمعہ) کوڈسٹرکٹ اور سیشن کورٹ وارانسی میں زولسانی بیئر ایکٹس، قانون کے ہندی جرائداور ہندی درسی کُتب کی نمائش اور سیل کاؤنٹر کا انعقاد کیا۔نمائش اور سیل کاؤنٹر کا افتتاح آج مرکز قانون سکریٹری جناب انوپ کمار میندی رتانے کیا۔
فاضل ججوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب میندی رتا نے بھارت کی جنگ آزادی میں ہندی کی خدمات اور ہندی کے بارے میں مہاتما گاندھی کے خیالات کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندی ایک ترقی یافتہ ،مالا مال اور سائنسی زبان ہے ،یہ قومی اتحاد اور یکجہتی کا ایک ذریعہ ہے،یہ شفافیت کو فروغ دیتی ہے اور حکومت اور عوام کے درمیان ایک پل کا کام کرتی ہے۔
مرکزی قانون سکریٹری نے اعلان کیا کہ ایسے مبارک موقع پر جب کہ ملک آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہورہا ہےاور‘ آزادی کا امرت مہوتسو’ منارہا ہے،ودھی ساہتیہ پرکاشن ‘آزادی کا امرت مہوتسو’کی تقریبات کے اختتام تک 75 ہفتوں کی مدت کیلئے ودھی ساہتیہ پرکاشن کے ذریعہ شائع شدہ تینوں جرائد پی ڈی ایف فارمیٹ میں اپنے پورٹل پر مفت دستیاب کرائے گا۔مذکورہ جرائد میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے فیصلے ہندی میں شائع کئے جاتے ہیں اور اس وقت یہ مجلد نقد ادائیگی / سبسکرپشن پر دستیاب ہیں۔
معززین کی موجودگی میں جناب میندی رتا نے ایسی معلومات فراہم کرائی جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری زبان سے متعلق پارلیمنٹ کی کمیٹی کا قیام سرکاری زبان کے قانون، 1963 کی دفعہ 4(1) کے تحت عمل میں آیا۔کسی بھی دیگر پارلیمانی کمیٹی کی طرح اس کمیٹی نے پارلیمنٹ کی ٹیبل پر اپنی رپورٹ جمع نہیں کرائی۔سرکاری زبان سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے اپنی رپورٹیں براہ راست صدر جمہوریہ کے پاس جمع کرائیں۔اس کی وجہ یہ تھی کہ ہمارے ملک کے قانون ساز اس حقیقت سے واقف تھے کہ سرکاری زبان سے متعلق پارلیمانی کمیٹی اپنی رپورٹس پارلیمنٹ کی ٹیبل پر جمع کرائے گی تو وہ رپورٹس سیاست کا شکار ہوجائیں گی۔اس لئے سرکاری زبان سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے اپنی رپورٹیں سرکاری زبان کے قانون 1963 کی دفعہ 4 (3) کے تحت براہ راست صدر جمہوریہ کے پاس جمع کرائیں۔
جناب میندی رتا نے اعلان کیا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے فیصلوں کے ہندی ورژن کی آن لائن سرچ کے مقصد کے لئے ایک سرچ انجن تیار کئے جانے کی بھی تجویز ہے۔
************
ش ح ۔ ا گ ۔ م ش
U. No.8932
(Release ID: 1754447)
Visitor Counter : 252