صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریاستوں؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ-19 ٹیکوں کی دستیابی کی تازہ ترین صورتحال


ریاستوں؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 72.70  کروڑ سے زیادہ ویکسین خوراک فراہم کی گئیں

ریاستوں؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس 4.90 کروڑ سے زائدغیر استعمال شدہ ویکسین خوراک دستیاب ہیں ، جبکہ 8 لاکھ سے زیادہ   ویکسین خوراک تیاری کے مرحلے میں ہیں

Posted On: 13 SEP 2021 9:54AM by PIB Delhi


نئی دہلی13؍ستمبر-2021 :

مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھانے اور اس کے دائرے میں اضافے کے  تئیں پرعزم ہے۔سبھی کو کووڈ -19 سے بچاؤ کاٹیکہ لگائے جانے کا نیا مرحلہ 21 جون، 2021 کو شروع  ہوا تھا۔ مزید ٹیکوں کی دستیابی کو ،ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بہتر طور پر منصوبہ بندی کے لائق بنانے کے لئے  پیشگی طور پر  ٹیکوں کی دستیابی او رفراہمی  نیز ٹیکہ سپلائی کرنے کے سلسلے کو منظم بنا کر ٹیکہ کاری مہم کو باقاعدہ شکل دی گئی ہے۔

ملک گیرٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارت سرکار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ-19  سے  بچاؤ کے  مفت ٹیکے فراہم کرکے ان کی مدد کررہی ہے۔ سبھی کو کووڈ- 19 سے بچاؤ کے ٹیکہ لگائے جانے کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت ٹیکہ بنانے والی کمپنیوں سے ٹیکے  خرید کر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 75 فیصد ویکسین (بالکل مفت) سپلائی کرےگی۔

 

ویکسین کی خوراک

 (13؍ستمبر 2021ءکے مطابق)

فراہم کی گئی خوراکیں

72,70,48,325

تیاری کے مرحلے میں

8,25,000

بچی ہوئی خوراکیں

4,90,36,525

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بھارتی حکومت ( با لکل مفت چینل ) کے ذریعہ  ریاستی سرکار سے براہ راست خریداری کے زمرے کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  72.70کروڑ (72,70,48,325) ویکسین کی خوراک  فراہم کر چکی ہے ۔ جبکہ تقریباً ً 8 لاکھ (8,25,000) سے زیادہ ویکسین کی خوراک تیاری کے مرحلے میں ہیں۔

 ریاستوں اور مرکز کےزیر انتظام علاقوں کے  پاس 4.90 کروڑ (4,90,36,525)سے زیادہ بچی ہوئی اورغیراستعمال شدہ کووڈ-19 کی خوراکیں اب بھی  موجود ہیں ۔

****************

(ش ح۔ش ر ۔ رض)

U NO. 8928



(Release ID: 1754433) Visitor Counter : 196