نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدرجمہوریہ نے نوجوانوں سے بھارت کی دائمی روایات اور متمول ثقافتی وراثت کی گہری سمجھ بوجھ کو فروغ دینے پر زور دیا
سماجی برائیوں کو ختم کرنے اور حقیقی مساوی حقوق والے سماج کی تعمیر کے لئے مل کر کام کریں :نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے پڈوچیری میں اربندو آشرم کا دورہ کیا، اسے ایک قیمتی تجربہ بتایا
عالمی اتحاد، امن اور روحانی ترقی کے لئے اپنے نظریہ کے توسط سے سری اربندو انسانیت کے لئے ایک دائمی تحریک
Posted On:
12 SEP 2021 5:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی:12؍ستمبر2021:
نائب صدر جمہوریہ ، جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج نوجوانوں سے بھارت کی دائمی روایات اور متمول ثقافتی وراثت کی گہری سمجھ بوجھ کو فروغ دینے پر زور دیا۔جناب نائیڈو نے عصری زندگی کی سرگرمیوں میں بھارت کی ثقافتی صلاحیت کے مختلف پہلووں کو بروئے کار لانے کی درخواست کی۔
نائب صدر جمہوریہ نے آج پڈوچیری میں اربندو آشرم کے اپنے دورے پر یہ تبصرہ کیا۔ جناب نائیڈو نے بھارت کی متمول روحانی روایت اور ثقافتی وراثت پر سری اربندو کے زور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ملک کے طور پر نئی بلندیوں کو چھونے کے لئے اس تخلیقی جذبہ کو پھر سے حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
تقسیم کے وقت قومی اتحاد کے لئے سری اربندو کی اپیل کا ذکر کرتے ہوئے، جناب نائیڈو نے کہا کہ ان کی اور ہماری جمہوریت کے بانی رہنماوں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے اور ایک ازسرنو ابھرنے والے بھارت کی تعمیر کے لئے، ہم سبھی کو اپنے عظیم ملک کے اتحاد اور سلامتی کے تحفظ کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ہمیں سماجی برائیوں کے خاتمے اور ایک حقیقی مساوی حقوق والے سماج کی تعمیر کے لئے اپنی اجتماعی قوت ارادی پیدا کرنی چاہئے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ اس معیار کو حاصل کرنے کی سمت میں کام کرنا اس عظیم سنت کو سچا خراج عقیدت ہوگا۔ ‘‘
آشرم کے اپنے دورے کوایک قیمتی تجربہ بتاتے ہوئے ، جناب نائیڈو نے کہا کہ آشرم میں کمیونٹی زندگی کا متحرک کردار سری اربندو کی روحانی وراثت میں پنہاںمشن کی عکاسی کرتا ہے۔
دورے کے دوران، نائب صدر جمہوریہ نے سری اربندو کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ عظیم انقلابی یوگی، شاعر اور فلسفی سری اربندوعالمی اتحاد، امن اور روحانی ترقی کے لئے اپنے نظریہ کے توسط سے انسانیت کے لئے ایک دائمی تحریک بنے ہوئے ہیں۔
************
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 8919)
(Release ID: 1754379)
Visitor Counter : 233