عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ آئی اے ایس / سیول سروسز کے لئے نصاب ہندوستان کے بدلتے منظرنامے سے ہم آہنگ ہونا چاہئے اور اس میں وقتاً فوقتاً تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے


لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن،مسوری میں جوائنٹ سیول ، ملٹری پروگرام کے اختتامی اجلاس  سے خطاب

Posted On: 11 SEP 2021 6:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی 11 ستمبر 2021: مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج) برائے سائنس وٹیکنالوجی، وزیر مملت (آزاد چارج) برائے ارضیاتی سائنس، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے، شکایات عامہ اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (LBSNAA) میں آئی اے ایس / سیول سروسزکے لئے نصاب کو ہندوستان کے بدلتے منظرنامے سے ہم آہنگ ہونا ہے۔ موجودہ اور مستقبل کے ایڈمنسٹریٹروں کو اس دور اندیشانہ نقش راہ سے روشناس کرایا جاتا رہے جو ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اگلے 25 برسوں کے لئے پیش کیا ہے جب تک کہ ہندوستان کی آزادی کو 100 برس مکمل ہوجائیں ۔

آج اکیڈمی میں جوائنٹ سیول ۔ ملٹری پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اچھی گورننس کے لئے صلاحیت سازی میں لگے اداروں کے ذریعہ مشترکہ پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا۔ مثلا LBSNAA، نیشنل سنٹر فار گڈ گورننس (NCGG)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (HPA)، انسٹی ٹیوٹ آف سکریٹریل ٹریننگ اینڈ مینجمنٹ (ISTM) وغیرہ میں تال میل پر زور دیا تاکہ الگ الگ کام کرنے کی بجائے مشترکہ پروگرام کرائے جائیں جن سے ان اداروں کی اپنی کوششوں کو مہمیز لگائی جاسکے ۔ انھوں نے مسوری اکیڈمی میں وزٹنگ فیکلٹی کا دائرہ بڑھانے اور گیسٹ فیکلٹی میں سائنس کے ماہرین، صنعتکاروں ، کامیاب اسٹارٹ اپس اور کامیاب خواتین کو شامل کیا جائے۔

11111111.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ اہم اصلاحات کی سمت میں عملے اور ٹریننگ محکمے کا اٹھایا گیا ایک قدم ’’مشن کرم یوگی‘‘ کا آغاز تھا جس کی تشریح یوں کی جاسکتی ہے کہ یہ حکمرانی کے بجائے کارکردگی کی بات ہے۔

اکیڈمی میں نصاب کے رابطہ کا اور وہاں کے عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے، جنھوں نے ایک ہفتے طویل جوائنٹ سیول، ملٹری پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پروگرام میں شامل افسروں کی بھی تعریف کی۔ پروگرام کا مقصد سیول سروس افسران اور مسلح افواج کے افسران کے درمیان ڈھانچہ جاتی تال میل قائم کرنا ہے تاکہ مشترکہ ڈیوٹی کے دوران یہ زیادہ مفاہمت اور اشتراک سے کام لے سکیں جب انھیں مل کر ملک کی سکیورٹی کے لئے اپنے فرائض انجام دینے ہوں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ کرگل جنگ کے بعد 2001 میں یہ پروگرام شروع کیا گیا تھا اور شرکاء کو اس طویل مدت میں اندرونی اور بیرونی آزمائشوں کو سمجھنے کا موقع ملا اور اس کے ذریعہ شرکاء افسران کو سیول ، ملٹری امتزاج کو اچھی طرح دیکھنے اور سمجھنے کے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اب جبکہ ہندوستان اپنی آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہورہا ہے اور اگلے 25 برس کے لئے منصوبہ تیار کررہا ہے ، اس طرح کے پروگرام ہمیں سیول اور ملٹری عہدہ داروں کو اندرونی اور بیرونی سخت آزمائشوں سے نبردآزما ہونے کے لئے تیار رہنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس سے قبل LBSNAA کے ڈائرکٹر کے سری نواس نے سیول ، ملٹری پروگرام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔

****

U.No:8921

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1754367) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Punjabi