محنت اور روزگار کی وزارت

ای شرم پورٹل: چیف لیبر کمشنر (سنٹرل) کی متھرا ریفائنری میں ٹریڈیونینوں اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت

Posted On: 11 SEP 2021 7:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی 11 ستمبر 2021: جناب  ڈی پی ایس نیگی، چیف لیبر کمشنر (سینٹرل) نے متھرا ریفائنری، آئی او سی ایل، بی پی سی ایل، ایچ پی سی ایل، پی جی سی آئی ایل، گیل کے اعلی منتظمین، ایس بی آئی، پی این بی، بی او بی اور اربریٹ کے اعلیٰ افسروں اوراور ٹریڈیونین لیڈروں سے ملاقات کی جس کا مقصد غیر منظم شعبے کے کارکنوں کا قومی ڈیٹا بیس بنانے کے لئے انہیں حال ہی میں لانچ کردہ ای-شرم پورٹل کی خصوصیات اور فوائد کے بارے میں حساس بنانا تھا۔ انہوں نے یہاں میڈیا سے بھی بات چیت کی۔ محنت و روزگار کی وزارت نے این آئی سی کے ساتھ تکنیکی تعاون سے غیر منظم کارکنوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے ای شرم پورٹل تیار کیا ہے تاکہ آدھار کے ساتھ غیر منظم کارکنوں (این ڈی یو ڈبلیو) کا ایک جامع قومی ڈیٹا بیس بنایا جائے۔ یہ انقلابی پہل 26 اگست 2021 کو محنت و روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیرجناب بھوپیندر یادو کے ذریعہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سونپی گئی۔ غیر منظم کارکنوں کا یہ مرکزی ڈیٹا بیس ریاستی حکومتوں کے تعاون سے تیار کیا جائے گا۔ اس موقع پر متھرا ریفائنری کے سینئر مینجمنٹ نے ریفائنری میں صنعتی تعلقات پر مفصل خاکہ پیش کیا جو کہ انتہائی اطمینان بخش پایا گیا۔

جناب نیگی نے ٹریڈیونین لیڈروں پر زور دیا کہ وہ ریاست میں غیر منظم کارکنوں کے پورٹل رجسٹریشن کی سہولت کے لئے پُر زور حمایت کریں۔ انہوں نے بتایا کہ غیر منظم شعبے کے کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اس بے مثال اقدام میں ای شرم پورٹل سے ملک میں 38 کروڑ سے زائد غیر منظم کارکنوں کو مفت رجسٹریشن فراہم کی سہولت فراہم ہو گی اور انہیں سماجی تحفظ کی اسکیموں کی ترسیل میں مدد ملے گی۔ یہ پورٹل تمام غیر منظم شعبے کے کارکنوں کا احاطہ کرے گا جن میں تعمیراتی مزدور، نقل مکانی کرنے والے ورکر، سواری والے جانور کے ذریعہ ہلکی دو پہیہ گاڑی چلانے والے اور پلیٹ فارم ورکر ، خوانچہ فروش ، گھریلو خادمین ، زرعی مزدور ، گوالے ، ماہی گیر ، ٹرک ڈرائیور وغیرہ شامل ہیں۔ ہر رجسٹرڈ کارکن کو منفرد یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) کے ساتھ ای شرم کارڈ دیا جائے گا جو اسے ملک بھر میں اس کارڈ کے ذریعے سماجی تحفظ کی مختلف اسکیموں کے فوائد تک رسائی کی اجازت دے گا اور اس سے سماجی تحفظ کی اسکیموں کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

جناب نیگی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ڈیٹا بیس کی مرکزی نوعیت ملک بھر میں فوائد کی رسائی کو یقینی بنائے گی جو کہ تعمیراتی مزدوروں اور نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کے لئے درکار سماجی تحفظ اور فلاحی فوائد کو ان کے ہمراہ رکھے گی۔اس کے علاوہ ای شرم پورٹل پر ہر رجسٹرڈ غیر منظم کارکن کا 2.0 لاکھ روپے کا حادثاتی بیمہ بھی موجود ہے۔ اگر کوئی کارکن ای شرام پورٹل پر رجسٹرڈ ہے اور کسی حادثے سے دوچار ہوتا ہے تو وہ موت یا مستقل معذوری پر 2.0 لاکھ روپے اور جزوی معذوری پر 1.0 لاکھ روپے کا اہل ہوگا۔

میڈیا کے نمائندوں اور ٹریڈیونینوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے غیر منظم کارکنوں کا یہ ڈیٹا بیس بنانے میں ریاستی حکومتوں کے کردار کو  بھی اجاگر کیا اور کہا کہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اپنے ڈیٹا ہوں گے اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام حکومتیں بنیادی طور پر  متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے غیر منظم شعبے کے کارکنوں کو ای-شرم پورٹل پر رجسٹر کریں گی اور یہ اعداد و شمار ریاستی/مرکز کے زیر انتظام حکومتیں غیر منظم کارکنوں کو ان کی اہلیت کے مطابق مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں کی فراہمی کے لئے استعمال کر سکتی ہیں۔

ای شرم پورٹل پر رجسٹریشن سے مزدوروں کے مختلف فوائد کو اجاگر کرتے ہوئےجناب نیگی نے کہا کہ ریفائنری، پیٹرو کمپنیوں اور نیشلائزڈ بینکوں میں غیر منظم کارکنوں (براہ راست اور بالواسطہ) کی بڑی موجودگی کے پیش نظر متعلقہ انتظامیوں کی جانب سے جلد از جلد پورٹل پر ان کے رجسٹریشن کی سہولت کے لئے تمام کوششیں کی جائیں تاکہ وہ اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملک بھر میں مختلف شراکت داروں کو ای شرم پورٹل پر اندراج کی ضرورت اور فوائد کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے اس طرح کی بہت ساری کوششوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

****

U.No:8922

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1754365) Visitor Counter : 279


Read this release in: English , Hindi , Punjabi