نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر  جمہوریہ  نے بڑے اداروں اور سرکاری تنظیموں سے  اپیل کی کہ وہ اپنے کاموں میں پائیدار توانائی کے طریقوں کو اپنائیں


بڑی عمارتوں میں روف ٹاپ سولر پلانٹ لگانے اور بارش کا پانی محفوظ  کرنے کو لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کی

جناب نائیڈو نے روف ٹاپ  شمسی نظام اور سولر واٹر ہیٹر کو اپنانے کے لیے آگاہی مہم چلانے کی اپیل کی

'تازہ ہوا اور سورج کی روشنی قدرت کا تحفہ ہیں': نائب صدر جمہوریہ نے رہنے اور کام کی جگہوں پر کافی ہوا گزاری  اور سورج کی روشنی  کا انتظام کرنے پر زور دیا

طبی اداروں نے وبائی امراض کے دوران غیر معمولی عزم  کا اظہار کیا ہے: جناب نائیڈو

نائب صدر  جمہوریہ نے پڈوچیری کے جے آئی پی ایم ای آر میں 1.5 میگاواٹ کا روف ٹاپ سولر پاور پلانٹ قوم کے نام  وقف کیا

Posted On: 12 SEP 2021 1:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 12  ستمبر        نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج بڑے اداروں اور عوامی شعبے کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ قابل تجدید توانائی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کاموں میں پائیداری لانے کی سمت میں کوشش کریں۔ انہوں نے صنعتوں اور بڑے اداروں جیسے یونیورسٹیوں، سرکاری عمارات اور گوداموں میں روف ٹاپ سولر پلانٹ زیادہ سے زیادہ لگائے جانے کی تجویز  پیش کی۔

اس سلسلے میں ، جناب نائیڈو نے تمام ریاستوں اور مقامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ نئی عمارتوں کے لیے ماڈل بلڈنگ ذیلی قوانین کو اپنانے پر غور کریں۔ انہوں نےوافر روشنی اور ہوا گزاری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ  بڑی عمارتوں اور سرکاری تنظیموں کے لیے سولر روف ٹاپ پلانٹ ، سولر واٹر ہیٹر اور بارش کا پانی محفوظ کرنے کو لازمی قرار دیے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے پڈوچیری کےجے آئی پی ایم ای آر  میں 1.5 میگاواٹ کے روف ٹاپ سولر پاور پلانٹ کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان 'توانائی کی منتقلی' کے شعبہ میں عالمی رہنما بننے کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کی 100 گیگاواٹ کی صلاحیت کو قابل تحسین قدم قرار دیا۔

ہندوستان کی توانائی کی منتقلی کی رفتار کو جاری رکھنے میں روف ٹاپ سولر پلانٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، جناب نائیڈو نے کہا کہ روف ٹاپ پلانٹ والی عمارتوں پر خالی جگہوں کا استعمال کرتے ہیں ، کھپت کے برابر بجلی پیدا کرتے ہیں اور ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کرتے ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے ریاستی ، مرکزی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ٹیم انڈیا کے طور پر مل کر کام کریں تاکہ شمسی توانائی کے استعمال کو مقبول بنایا جا سکے اور لوگوں کو ان کی چھتوں پر سولر پینل لگانے کے فوائد کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی حاصل ہو۔ انہوں نے سولر روف ٹاپ سسٹم نیز اس کے نتیجے میں بجلی کی بچت کے لیے سبسڈی پروگراموں کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلانے کی اپیل کی۔

وبائی امراض سےحاصل سبق کا حوالہ دیتے ہوئے ، جناب نائیڈو نے عمارتوں میں ہواگزاری اور صاف ہوا کی گردش کی اہمیت پر زور دیا۔ نائب صدر  جمہوریہ  نے نوٹ کہا  ، "سورج کی روشنی ایک قدرتی جراثیم کش ہے۔ہمارے آباء و اجداد نے اسے سمجھا تھا –  یہ ان کی منصوبہ بندی اور گھروں کی تعمیر سے ظاہر ہوتا ہے"۔ انہوں نے بہتر صحت برقرار رکھنے کے لیے وافر ہوا گزاری اور سورج کی روشنی والے مقامات اور کام کرنے کی جگہوں کی اپیل کی۔

جناب نائیڈو نے جے آئی پی ایم ای آر جیسے طبی اداروں کی ستائش کی ،جنہوں نے وبائی امراض کے دوران غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کیا اور اس موقع پر کھڑے اترے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اداروں ، ڈاکٹروں ، طبی عملے اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی اجتماعی کوششوں کی وجہ سے ہی ملک وبائی مرض سے مؤثر طریقے سے لڑ تا رہا ہے۔

پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر ، ڈاکٹر تمل سائی سندر راجن ،وزیر اعلی جناب این رنگاسامی ، پڈوچیری اسمبلی  کے اسپیکر جناب امبلم آر سیلوم ، لوک سبھا رکن پارلیمنٹ جناب وی ویتھی لنگم ، پوڈوچیری سے ایم ایل اے ، جناب وی اروموگم ، جے آئی پی ایم ای آر ، پڈوچیری کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر راکیش اگروال اور دیگر شخصیات اس تقریب کے دوران موجود تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-8910

 

 


(Release ID: 1754330) Visitor Counter : 192