وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

’’پوشن ابھیان- صحیح پوشن دیش روشن‘‘  کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد

Posted On: 10 SEP 2021 4:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی:10؍ستمبر2021:

ریجنل آؤٹ ریچ بیورو (آر او بی) اور پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی ) ، چنڈی گڑھ ، اطلاعات و نشریات کی وزارت ، بھارتی حکومت کے ذریعہ آج "پوشن ابھیان - صحیح پوشن دیش روشن" کے موضوع پر ایک ویبینار کا اہتمام کیا گیا۔  مرکز کے زیر انتظام علاقے، چنڈی گڑھ کے سماجی بہبود کے محکمہ کی صلاح کار محترمہ سریتا گوڈوانی ، اور جنرل اسپتال ، سونی پتھ ، ہریانہ کی سینئر ڈائیٹیشین محترمہ صبا ملک نے ورچوئل پروگرام میں گیسٹ اسپیکر کے طورپرحصہ لیا۔

 

 

https://lh3.googleusercontent.com/HqtD2tIPL6rvWi_ZGyx7A_kq4HFtiSXqyKYwMczBJKbyilbVGds4pJL7wmpDj4eRCmudIWaaZLafz0ye9dKxW6fFBhjRiEPhTLdk_HIL0yrdRbkru6qIgxKv6hb_SyJNXBL-Sko=s0

پوشن ابھیان - صحیح پوشن دیش روشن" پر ویبینار کی ایک جھلک

 

محترمہ سریتا گوڈوانی نے پوشن ابھیان  کے نفاذ سے متعلق اپنے قیمتی تجربے مشترک کئے۔ انہوں نے کہا، ’’آنگن واڑی کارکنوں کے بیچ ’پوشن  واٹیکا‘ کی قابل ذکر پہل نے متوازن غذا کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کی ہے۔‘‘  انہوں نے شرکا کو پوشن واٹیکا کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ’’ اس پوشن ماہ میں بہترین پوشن واٹیکا والی آنگن واڑی کارکنوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

محترمہ صبا ملک ، سینئر ڈائیٹیشیئن، جنرل اسپتال ، سونی پت، ہریانہ نے خاص طور سے حاملہ خواتین کے لئے متوازن غذا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ماووں کی غذا میں وافر مقدار میں پروٹین پر زور دیا اور شرکا کو حمل کے دوران خون کی کمی (انیمیا) کو روکنے کے لئے صحت مند غذا کے بارے میں جانکاری دی۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں پی آئی بی ، چنڈی گڑھ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر جناب ہمانشو پاٹھک نے کہا کہ پوشن ابھیان بھارت سرکار کا ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد بچوں، لڑکیوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماووں کے لئے غذائیت سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنا اور غذائیت سے متعلق نتائج میں بہتری لانا ہے۔

آر او بی چنڈی گڑھ کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر ، محترمہ سپنا نے اجلاس کی نظامت کی اور آر او بی ، چنڈی گڑھ کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر محترمہ سنگیتا جوشی نے ویبینار کی اہم باتوں کو پیش کیا اور مقررین اور موجود شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ویبینار کا اختتام کیا۔ اس ویبینار میں علاقہ کی آنگن واڑی کارکنوں اور آئی سی ڈی ایس افسران اور اطلاعات و نشریات کی وزارت  کے افسران نے شرکت کی۔

 

************

 

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

 (U: 8887)

 


(Release ID: 1754167)
Read this release in: Punjabi , Hindi , English