خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں  کے مرکزی وزیر جناب پشوپتی کمار پارس اور وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ڈبہ بند خوراک کے 7 پروجیکٹوں کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا


74 ایس ایچ جی ممبران کے لیےایس ایچ آر ایل کےضلعی پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو  22.02 لاکھ  روپے اور پی ایم ایف ایم ای سکیم کے تحت میگھالیہ اور آسام میں بالترتیب 1250 ایس ایچ جی ارکان کے لیے 213 کمیونٹی پر مبنی  تنظیموں کو سیڈ کیپٹل کے طور پر2.01 کروڑ روپے  منتقل کیے گیے

بھٹنڈا ، پنجاب میں ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت کی جانب سے 'ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ' کے تحت ہنی پروسیسنگ پر ورکشاپ

انا پورنا فوڈز انڈیا کی محترمہ سدھا مہیپال کی کامیابی کی کہانی کو وزارت کی ویب سائٹ پر 'آتم نربھر  انٹرپرائزز' سیریز میں شائع کیا گیا
ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت  کی جانب سے 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت  ڈبہ بند خوارک ہفتہ کا انعقاد

Posted On: 10 SEP 2021 7:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 10  ستمبر        ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پشوپتی کمار پارس اور مرکزی  وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ'آزادی کا امرت مہوتسو' تقریبات کے حصے کے طور پر  اتر پردیش ، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں  ڈبہ بند خوراک کے 7 منصوبوں کا افتتاح کیا۔

ان 7 منصوبوں کی کل لاگت تقریبا 164.46 کروڑ روپے اور 27.99 کروڑ روپے کی ایک مالی تعاون  کو وزارت نے منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی  3،100 افراد کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار ملے گااور 16،500 کسان اور کاروباری افراد ان منصوبوں سے مستفید ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QF0L.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب  پشوپتی کمار پارس نے کہا کہ میں ان منصوبوں کو فروغ دینے والوں کو جدید ترین پروسیسنگ سہولیات  تیار کرنے کے لیے میں مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ یہ سہولیات ڈبہ بند خوراک کے شعبہ کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گی۔ اس سے متعلقہ خطے اورآس پاس کے  علاقوں کے کسانوں ، کاشت کار وں ، پروسیس کرنے والوں  اور صارفین کو فائدہ پہنچے گا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ اگر اضافی فصلوں/مصنوعات کو مقامی طور پر پروسیس کیا جائے تو یہ مثالی ہوگا اور ہر کوئی اس سے فائدہ اٹھائے گا۔ ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کو فروغ دینے والوں سے بات کرتے ہوئے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر بین الاقوامی سطح پر اپنے برانڈز کی موجودگی قائم کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ہماری پروسیس کی گئی مصنوعات کی پہچان کو یقینی بنایا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00245RV.jpg

 

آج جن سات منصوبوں کا افتتاح کیا گیا وہ درج ذیل ہیں۔

پروجیکٹ کا نام

ضلع ، ریاست

اسکیم

پروجیکٹ کی لاگت (کروڑ روپے میں)

وزارت کی جانب سے دی جانے والی گرانٹ (کروڑ روپے میں)

ایم/ایس پاکھی بزنس پرائیوٹ لمیٹیڈ

میرٹھ ، اتر پردیش

بی ایف ایل

17.01

5.00

ایم /ایس بیکانیر والا فوڈس

گوتم بودھ نگر ، اتر پردیش

سی ای ایف پی پی سی

67.92

5.00

ایم /ایس  موریا اکواکس

مغربی گوداوری، آندھرا پردیش

کولڈ چین اسکیم

44.77

9.83

ایم /ایس  ایس کے ایم ایگ پروڈکٹ ایکسپورٹ (انڈیا) لمیٹیڈ

ایروڈ، تمل ناڈو

سی ای ایف پی پی سی

19.99

5.00

ایم / ایس سمسن سی این او انڈسٹریز

تیروپپور، تمل ناڈو

سی ای ایف پی پی سی

9.47

3.16

سینٹر فار ایکسلینس ان گرین سائنسز

تنجاوور، تمل ناڈو

آئی آئی ایف پی ٹی

2.70

---

اسکول آف سینسوری سائنس

تنجاوور، تمل ناڈو

آئی آئی ایف پی ٹی

2.50

---

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LEXE.jpg

ہندوستان  کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر حکومت ہند 'آزادی کا امرت مہوتسو' منا رہی ہے۔ جشن کے ایک حصے کے طور پر ، ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت 6 ستمبر 2021 سے 12 ستمبر 2021 تک ڈبہ بند خوارک کا  ہفتہ منا رہی ہے ، جس کے تحت وزارت مختلف پروگراموں کا اہتمام کر رہی ہے۔

دریں اثنا ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت کی جانب سے آج پنجاب کے شہر بھٹنڈہ میں 'ایک ضلع ایک مصنوعات' کے تحت ہنی پروسیسنگ پر ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ پی ایم ایف ایم ای سکیم کے تحت میگھالیہ اور آسام میں 74 ایس ایچ جی ممبران کے لیےایس ایچ آر ایل کےضلعی پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو بالترتیب 22.02 لاکھ روپے اور 1250 ایس ایچ جی ارکان کے لیے 213 کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کو سیڈ کیپٹل کے طور پر2.01 کروڑ روپے  منتقل کیے گیے۔

'فوڈ پروسیسنگ ویک' مہم کے ایک حصے کے طور پر ، پی ایم ایف ایم ای اسکیم سے فائدہ اٹھانے والی انا پورنا فوڈز انڈیا کی محترمہ سدھا مہیپال کی کامیابی کی کہانی کو وزارت کی ویب سائٹ پر 'آتم نربھر  انٹرپرائزز' سیریز میں شائع کیا گیا۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-8894


(Release ID: 1754152) Visitor Counter : 274


Read this release in: English , Punjabi , Tamil