وزارت دفاع

بھارت –قازقستان مشترکہ مشق کازند-21 کی اختتامی تقریب کی پریس ریلیز  

Posted On: 10 SEP 2021 8:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:10؍ستمبر2021:

بھارت۔قازقستان مشترکہ تربیتی مشق  کا 5 واں ایڈیشن ، مشق کازند-21 آج 12 دنوں تک باہمی مشق کے بعد ٹریننگ نوڈ، عائشہ بی بی ، قازقستان  میں اختتام پذیر ہوئی ۔

31 اگست 2021 کو شروع ہوئی مشترکہ مشق میں ، ٹریننگ شہری پس منظر میں  شورش پسندی / دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے ساتھ ساتھ  ہتھیاروں پر مہارت کو مشترکہ کرنے پر مرکوز تھی۔ اس مشق نے دونوں فوجوں کے فوجیوں کو ہمیشہ کے لئے پیشہ ور اور سماجی طور قربت کو بڑھاوا دینے کا موقع فراہم کیا۔

سخت فوجی تربیت کے بعد دونوں فوجوں نے مشق کے دوران دہشت گرد گروپوں پر اپنی حربی طاقت اور دبدبہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ مشق کا اختتام کیا۔ اختتامی تقریب میں دونوں ملکوں کے انوکھے باہمی رشتے کے ساتھ بے انتہا صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔ سینئر افسران نے مشق کے پیشہ ورانہ انعقاد کے تئیں اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور اسے سراہا۔

مشق کے دوران پیدا ہوئی  خیر سگالی ، ٹیم جذبہ اور  ہم آہنگی مستقبل میں دونوں ملکوں کی مسلح فورسز کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210910-WA0031M3XZ.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210910-WA0033CNB1.jpg

 

************

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

 (U: 8885)

 



(Release ID: 1754134) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Hindi