صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت نے مجموعی طور پر73 کروڑافراد کی کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا سنگ میل طے کرلیا ہے


شفایابی کی شرح سردست  97.49 فیصد ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں33,376 نئے معاملے درج ہوئے ہیں

بھارت میں  فی الحال(33,376)مریض زیر علاج ہیں، جومجموعی معاملوں کا 1.18 فیصد ہیں

ہفتہ واری مثبت معاملوں کی شرح (2.26 فیصد) ہے، جو پچھلے 78دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے

Posted On: 11 SEP 2021 10:29AM by PIB Delhi

گذشتہ 24 گھنٹوں میں65,27,175 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی، آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت نے مجموعی طور پر73 کروڑ (73,05,89,688) آبادی کی کووڈ-19 ٹیکہ کاری کرکے ایک سنگ میل طے کرلیا ہے۔ٹیکہ کاری کی اس حصولیابی کے لئے  74,70,363سیشنز منعقد کئے گئے۔

آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:

 

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,63,329

دوسری خوراک

85,70,340

 

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,35,452

دوسری خوراک

1,39,10,387

 

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

29,34,35,121

دوسری خوراک

4,11,03,253

 

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

14,20,96,089

دوسری خوراک

6,16,92,121

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

9,23,11,436

دوسری خوراک

4,87,72,160

مجموعی تعداد

73,05,89,688

مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ - 19 کی ٹیکہ کاری  کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کے دائرہ میں توسیع کرنے کے تئیں پر عزم ہے۔

پچھلے 24 گھنٹے میں32,198 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,23,74,497ہوگئی ہے۔

نتیجتاً، بھارت میں صحت یابی کی شرح  فی الحال 97.49 فیصد  ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00202M1.jpg

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل76ویں دن 50,000 سے  بھی کم یومیہ نئے کیس درج کئے جانے کا رجحان سامنے آیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن33,376 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MXL6.jpg

زیر علاج مریضوں کی تعداد سردست3,91,516ہے۔ ملک بھر میں زیر علاج مریض، مجموعی  مثبت معاملوں کا 1.18 فیصد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049PFP.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر15,92,135ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بھارت میں مجموعی طور پر اب تک54.01 کروڑ سے زیادہ(54,01,96,989) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

اب جب کہ ملک بھر میںطبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، متاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 2.26 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ78 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح  ایک دن میں متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال2.10فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے 12 دنوں سے3فیصد سے بھی نیچے ہے اور مسلسل 96 دنوں سے  یہ شرح 5 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0058RG1.jpg

 

*****

ش ح۔ ن ر

U NO:8883


(Release ID: 1754085) Visitor Counter : 181