عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام نئے علاقے لداخ کے لیے وزیراعظم کی طرف سے مقرر کیے گئے مقاصد اور نشانے بروقت حاصل کر لیے جائیں گے تاکہ اسے ملک میں مرکز کے زیر انتظام بہترین علاقوں میں شمار کیا جا سکے

Posted On: 09 SEP 2021 6:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09 ستمبر ،2021   / نوجوانوں کی سہولت کے لیے لداخ میں سول سروس امتحان منعقد کرانے کے لیے اس کا اپنا خصوصی مرکز قائم کیا جائے گا۔ یہ مرکز لیہ میں قائم کیا جائے گا اور اس میں اگلے مہینے سول سروسز کے پریلیمینری امتحان منعقد کرانے کے ساتھ ساتھ کام کاج شروع ہو جائے گا۔ اسی طرح مشترکہ اہلیت ٹیسٹ کے لیے جس کی منصوبہ بندی حال ہی میں تشکیل شدہ قومی بھرتی ایجنسی نے کی تھی ، ٹیسٹ لیہ اور کرگل کے ضلعوں میں سے ہر ایک میں مرکز قائم کیا جائے گا۔

اس کا اعلان  سائنس و ٹکنالوجی کے وزیر مملکت آزادانہ چارج ، زمینی علوم کے وزیر مملکت آزادانہ چارج، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے، عوامی شکایات،  پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کیا۔  انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام نئے علاقے لداخ کے لیے وزیر اعظم کی طرف سے مقرر کیے گئے مقاصد کو   مقررہ وقت کے اندر اندر حاصل کر لیا جائے گا۔ یہ مقاصد ہیں ملک میں اس علاقے کو مرکز کے زیر انتظام بہترین علاقوں میں سے ایک بنانا۔ لیہ میں لداخ افسران کے لیے صلاحیت سازی سے متعلق ایک دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ پانچ اگست ، 2019 کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کیے گیے تاریخی فیصلے سے مرکز کے زیر انتظام اس نئے علاقے میں تمام نئے ممکنات فراہم کر دیئے جائیں گے جو کہ وزیر اعظم اس کے ترقی سے متعلق ایجنڈے پر لگاتار کام کر رہے ہیں۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 2022 کے اوائل سے پورے ملک میں مشترکہ اہلیت سے متعلق ٹیسٹ (سی ای ٹی) منعقد کرایا جائے گا اور لداخ میں لیہ اور کرگل میں دو مرکز قائم کیے جائیں گے ۔ یہ مرکز سرکاری شعبے میں ملازمتوں کے لیے امیدواروں کے انتخاب کے لیے قائم کیے جائیں گے۔ جس کے لیے بھرتی فی الحال اسٹاف سلیکشن کمیشن ایس ایس سی ، ریلوے بھرتی بورڈ (آر آر بی ) اور بینکنگ عملے کے انتخاب کا ادارہ کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف حکمرانی کی ایک اصلاح ہے بلکہ دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کی ملازمت کے لیے بھی ایک بڑی سماجی اصلاح ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس تاریخی اصلاح سے تمام امیدواروں کو ان کے پس منظر یا سماجی و اقتصادی حیثیت کے قطع نظر مساویانہ موقعے فراہم ہوں گے ۔  خواتین اور معزور امیدواروں کو بھی بڑے فائدے فراہم ہوں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ یو پی ایس سی اس سال سے لیہ میں ایک امتحان مرکز قائم کرے  گا جو سول سروس کے پریلیمینری امتحان 2021 پہلی مرتبہ منعقد کیا جائے گا۔ یہ امتحان اس سال 10 اکتوبر سے منعقد کیاجائے گا۔ 

جناب وی سرینواس ، ایڈیشنل سکریٹری ، ڈی اے آر اینڈ پی جی ، جناب  تاشی گیالسن ، چیف ایگزیکٹو کونسلر ، ایل اے ایچ ڈی سی ، لیہ ، جناب فیروز احمد خان ، چیف ایگزیکٹو کونسلر ، ایل اے ایچ ڈی سی ، کارگل ایل ایس او نے افتتاحی اجلاس  سے خطاب کیا۔ شکریہ کا ووٹ جناب اجیت کمار ساہو ، کمشنر / سکریٹری ، لداخ نے دیا۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

U –8835



(Release ID: 1754037) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi , Telugu