صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آبادی ، انسانی سرمایہ اور پائیدار ترقی کے سیمینار کا افتتاح اور صدارت کی۔


دہلی کےانسٹی ٹیوٹ برائے اقتصادی ترقی میں ڈیجیٹل پاپولیشن کلاک کا افتتاح

وزارت صحت، ملک بھر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور وزیر اعظم کے ’’سب کے لیے صحت‘‘ کے وژن کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے: ڈاکٹر بھارتی پروین پوار

Posted On: 10 SEP 2021 4:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 ستمبر2021:

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت، ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج یہاں آبادی، انسانی سرمائے اور پائیدار ترقی (صحت مند افراد - صحت مند مستقبل) کے سیمینار کا افتتاح کیا اور اس کی صدارت کی۔ انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے اندر واقع انسٹی ٹیوٹ فار اکنامک گروتھ میں، ڈیجیٹل آبادی کلاک کا بھی افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر نے اس تقریب میں دیپانجلی ہلوئی اور ڈاکٹر سریش شرما کی لکھی ہوئی کتاب" آسام میں نوزائید اور بچوں کی اموات-آبادیاتی اور سماجی و اقتصادی باہمی تعلقات اور ایک ایچ ایم آئی ایس بروشر / ریڈی ریکنونرکا اجرا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00103IC.jpg

شری گنیش چتروتی کے مبارک موقع پر سب کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر پوار نے آبادی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بحث اور آگاہی کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ اندازوں کے مطابق 2027 تک بھارت سب سے زیادہ آبادی والا ملک بننے سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت صحت اور خاندانی بہبود، ملک بھر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور وزیر اعظم کے ’’سب کے لیے صحت‘‘ کے وژن کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ڈاکٹر پوار نے مشاہدہ کیا ، ’’آبادی کی پالیسی آبادی کو مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کے لیے میکرو اور مائیکرو رسائی دونوں کی ضرورت ہے۔ حکومت اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ ہر ایک کو صاف ایندھن ، گھر ، صاف پانی اور صحت کی دیکھ بھال دستیاب ہو‘‘۔یہ بتاتے ہوئے کہ کس طرح آبادی کا تخمینہ تقسیم اور عوامی اشیاء تک رسائی میں اہم ہے، انہوں نے اہم مسائل کو اجاگر کیا کہ آبادی ریسرچ سینٹرز (پی آر سی) معاصر مسائل پر تحقیق کرنے میں کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OK0S.jpg

وزیر صحت نے پی آر سی کی طرف سے کئے جانے والے وسیع مطالعات کی تعریف کی جو پالیسی بنانے اور اسکیموں کے اندازہ قدر میں مدد کرتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی آر سی نے ہندوستان میں تمام صحت اور تندرستی مراکز کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح پاپولیشن ریسرچ سینٹر، حکومت ہند کے مختلف فلیگ شپ پروگراموں جیسے لکشیہ ، کایاکلپ اور آیوشمان بھارت کی نگرانی کرنے میں وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی مدد کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر پوار نے اس بات پر زور دیا کہ آبادی کی گھڑی ہر ایک کے لیے فائدہ مند ہوگی کیونکہ یہ پوری قوم کی آبادی کا انٹرایکٹو اور فوری جائزہ فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کی گھڑی ہندوستان کی آبادی کا منٹ بہ منٹ تخمینہ دے گی۔ یہ مولودی کی کل شرح ، نوزائید بچوں کی شرح اموات اور زچگی کی شرح اموات کے حوالے سے اعداد و شمار حاصل کرنے میں بھی مددگار ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کلاک تحقیق میں اپنی اہمیت کے علاوہ نوجوان نسلوں میں بیداری پیدا کرے گی۔

ڈی جی (اعدادوشمار) محترمہ سندھیہ کرشنامورتھی، ڈی ڈی جی (اعدادوشمار) شری ڈی کے اوجھا اور وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

*****

U.No.8863

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1753970) Visitor Counter : 226