کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب پرہلاد جوشی نے شیوانی مینا کو کانکنی کی انجینئر کے طور پر سی سی ایل کے راج رپّا پروجیکٹ میں شامل ہونے پر مبارکباد دی


محترمہ شیوانی کسی کھلی کاسٹ مائن میں کام کرنے والی پہلی ایکس کیویشن انجینئر بن گئی ہیں

Posted On: 10 SEP 2021 5:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 ستمبر ،2021   / کوئلے ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے شیوانی کو کوئلے کی وزارت کے تحت  سینٹرل کول فیلڈ لمیٹڈ (سی سی ایل)  مینجمنٹ میں  پہلی ایکس کیویشن انجینئر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹ پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے کہ اس سے خاتون پیشہ وروں کے لیے کانکنی کے شعبے میں شامل ہونے کے موقعے فراہم ہوں گے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے بھی شیوانی کی اس حصولیابی پر  ان کی تعریف کی ہے۔

 

 

محترمہ شیوانی مینا نے ایک ایکس کیویشن انجینئر کے طور  راج رپا پروجیکٹ میں شمولیت اختیار کی ہیں جو سی سی ایل کے راج رپا علاقے میں مشینوں والی ایک اوپن کاسٹ کان ہے۔ یہ ایک بے مثال واقعہ ہے کیونکہ محترمہ شیوانی ایکس کیویشن کاڈر میں ایسی پہلی خاتون انجینئر ہیں جو ایک کھلی کاسٹ مائن میں کام کریں گی۔  انہیں زمین کھودنے والی بڑی مشینری کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

 

محترمہ شیوانی راجستھان کے بھرت پور علاقے کی رہنے والی ہیں۔ انہوں نے آئی آئی ٹی جودھ پور سے انجینئرنگ کی ہے۔ وہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنے کنبے کو دیتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ یہ ان کے کنبے کی زبردست مدد تھی جس نے ان میں جذبہ پیدا کیا۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

8870U –


(Release ID: 1753954) Visitor Counter : 193