بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
مرکزی وزیر سربانند سونووال نے ماجولی ، نیمتی گھاٹ کا دورہ کیا اور حادثے کے بعد لاپتہ ڈاکٹر بکرم جیت بروا کے خاندان والوں سے سے ملاقات کی
Posted On:
10 SEP 2021 5:43PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربا نند سونووال نے آج 8 ستمبر کو برہمپتر دریائے ریور آئس لینڈ ڈسٹرکٹ کے نزدیک افسوس ناک کشتی حادثے کے بعد وہاں کا دورہ کیا۔ وزیر موصوف نے مقامی نمائندوں سے بات چیت کی اور حادثے کے بارے میں ان کے خیالات سے جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے حادثے کے شکار افراد کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر میڈیا والوں سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وہ ہمیشہ ماجولی کے عوام کے ساتھ کھڑے ہو نگے اور اسکی ترقی کے لیے کام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی ایجنسیاں برہمپتر دریا کے کناروں کے علاقے کو صاف کرنے کا کام کرینگی تاکہ موسم سرما میں ماجولی اور جورہاٹ کے درمیان مسافر کشتیاں چل سکیں۔
جناب سربا نند سونووال نے حادثے کے مقام پر ایک کشتی کا جائزہ لیا اور جورہاٹ میں نیمتی گھاٹ کے نزدیک دریائے بر ہمپتر کے آس پاس کے علاقوں کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر موصوف نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ فیری اور کشتیوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت کے ضابطوں پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے حادثے کے بعد سے لاپتہ دو افراد کی تلاش کا عمل تیز کرنے کو کہا۔
جناب سونووال ڈاکٹر بکرم جیت بروا کے گھر بھی گئے جو حادثے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ انہوں نے ان کے خاندان والوں سے بات چیت کی اور انہیں ہر مدد کا یقین دلایا۔ بعد میں انہوں نے جورہاٹ میڑیکل کالج اینڈ ہاسپٹل جاکر وہاں زیر علاج زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کا حال چال پوچھا۔
وزیر موصوف کے ہمراہ آسام سرکار کے وزراء جناب چندر موہن پٹواری اور جناب بمل بورا، پارلمنٹ ارکان جناب پردان بروا اور جناب کماکھیا پرساد تاسا، اعلیٰ افسران اور دیگر اکابرین موجود تھے۔
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
8874U.No. :
(Release ID: 1753942)
Visitor Counter : 176