وزارت دفاع

چیف آف آرمی اسٹاف نے چاندی مندر ملٹری اسٹیشن کا دورہ کیا

Posted On: 10 SEP 2021 5:20PM by PIB Delhi

چیف آف آرمی اسٹاف، جنرل ایم ایم نرونے نے 10 ستمبر 2021 کو چاندی مندر میں واقع ہیڈکوارٹرز ویسٹرن کمانڈ کا دورہ کیا۔  مغربی کمانڈد کے آرمی کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل آر پی سنگھ نے آرمی چیف کو آپریشن اور ٹریننگ سے متعلق متعدد امور کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا۔  سی او اے ایس نے مغربی کمانڈ نے افسران سے خطاب کیا جس کے دوران انہوں نے ان سے فخر کے ساتھ اپنی خدمات انجام دینے کے لیے کہا اور ایسا کرتے وقت ملٹری کی اخلاقیات اور ہندوستانی آرمی کے بیش قیمتی کلچر کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ ہندوستانی آرمی کے ذریعے دستے کو جدید بنانے کے لیے کیے جا رہے متعدد اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوجیوں کو چاہیے کہ وہ خود کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تازہ ترین رجحانات سے واقف کرائیں، ابھرتے ہوئے سائبر خطرے اور ان سے نمٹنے کے اقدامات کے بارے میں جانیں۔

بعد ازاں، جنرل نرونے نے فوجیوں سے بات چیت کی اور کووڈ-19 وبائی مرض کے ذریعے لگائی گئی پابندیوں کے باوجود خود کو ہمیشہ جنگ کے لیے تیار رہنے کے جذبہ اور پروفیشنل ازم کو اپنانے کے لیے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے تمام رینک کے فوجیوں سے کہا کہ وہ پوری محنت سے کام کریں اور مستقبل کے کسی بھی آپریشنل چیلنج کے لیے تیار رہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture110SepCOASFIQJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture210SepCOAS5J1Y.jpg

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8868

 

 

 



(Release ID: 1753933) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Punjabi