وزارت خزانہ
محکمہ انکم ٹیکس کی احمد آباد میں تلاشی کی کارروائی
Posted On:
10 SEP 2021 5:06PM by PIB Delhi
محکمہ انکم ٹیکس نے 08.09.2021 کو احمد آباد میں واقع ایک گروپ کے خلاف تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی۔ یہ گروپ گجرات کے معروف کاروباری گھرانوں میں سے ایک ہے جو بنیادی طور پر میڈیا اور تعمیرات کے شعبہ میں مصروف ہے۔ گروپ کے میڈیا والے حصہ میں الیکٹرانک، ڈجیٹل اور پرنٹ میڈیا شامل ہیں، جب کہ تعمیراتی شعبہ میں سستے ہاؤسنگ پروجیکٹ اور شہری سوک انفرانسٹرکچر شامل ہیں۔ اس کارروائی کے دوران 20 سے زیادہ احاطوں کو کور کیا گیا۔
تلاشی کی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی دستاویزات، لوز شیٹس، ڈجیٹل ثبوت وغیرہ ملے اور ضبط کیے گئے، جن میں گروپ کے بغیر حساب والے لین دین کے تفصیلی ریکارڈ شامل ہیں، جو متعدد مالی سالوں پر محیط ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر ثبوت اس بات کا اشارہ دیتے ہیں کہ قابل منتقل ترقیاتی حقوق (ٹی ڈی آر) سرٹیفکیٹ کی فروخت سے 500 کروڑ سے زیادہ کی نقدی موصول کی گئی جن کا کوئی حساب نہیں دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تعمیراتی پروجیکٹ اور زمین کے سودے میں بغیر پیسے والی لین دین کے ثبوتوں سے پتہ چلتا ہے کہ 350 کروڑ سے زیادہ کا سودا کیا گیا، جس کے ثبوت میں کاغذات بھی ملے ہیں۔ 150 کروڑ سے زیادہ نقدی پر مبنی قرض اور سود کی ادائیگی/ واپسی کے ثبوت بھی ملے ہیں جن کا کوئی حساب نہیں دیا گیا ہے۔ مزید برآں، بغیر حساب والے نقدی خرچے، نقدی کی شکل میں ایڈوانس کی وصولی اور نقدی کی شکل میں سود کی ادائیگی کے ثبوتوں کا بھی پتہ چلا ہے۔ ابھی تک مختلف احاطوں سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ نقدی اور 2.70 کروڑ روپے کے زیورات بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ اس گروپ نے گزشتہ کئی برسوں میں بڑی تعداد میں متعدد فرضی افراد اور کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر جو جائیدادیں حاصل کی تھیں، اس کے اصلی کاغذات بھی ملے ہیں۔
مجموعی طور پر، تلاشی اور ضبطی کی کارروائی میں 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لین دین کا پتہ چلا ہے جو گزشتہ کئی سالوں پر محیط ہے اور جن کا کوئی حساب نہیں دیا گیا ہے۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران 14 لاکر کا بھی پتہ چلا ہے، جن پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
تلاشی کی کارروائی ابھی بھی جاری ہے اور آگے کی تفتیش چل رہی ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:8866
(Release ID: 1753914)
Visitor Counter : 174