بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سی سی آئی نے نیکسٹ بلین ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ انڈیا بولس ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹیڈ اور انڈیا بولس ٹرسٹی کمپنی لمیٹیڈ کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 09 SEP 2021 7:40PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے نیکسٹ بلین ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹیڈ  کے ذریعہ انڈیا بولس ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹیڈ اور انڈیا بولس ٹرسٹی کمپنی لمیٹیڈ کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ انضمام میں انڈیا بولس ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹیڈ (انڈیا بولس اے ایم سی) اور انڈیا بولس ٹرسٹی کمپنی لمیٹیڈ (انڈیابولس ٹرسٹی) کے 100 فیصد حصص کے حصول کا تصور کیا گیا ہے۔

نیکسٹ بلین ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹیڈ ایک اسٹاک بروکر اور ڈپازیٹری حصہ دار ہے۔ یہ میوچل فنڈ ڈسٹری بیوٹر کے طور پر ایسوی سی ایشن آف میوچل فنڈ ان انڈیا میں بھی رجسٹرڈ ہے۔ یہ گرو نام سے ایک آن لائن پلیٹ فارم مہیا کراتی  ہے جو سرمایہ کاروں کو دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ میوچل فنڈ اور اسٹاک میں سرمایہ کاری کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

انڈیا بولس اے ایم سی انڈیا بولس ہاؤسنگ فائنانس کی ایک ذیلی کمپنی ہے۔ فی الحال انڈیا بولس اے ایم سی کے پاس  3 کاروباری اکائیا ں ہیں۔ ان میں میوچل فنڈ بزنس (ایم ایف بزنس) ، متبادل سرمایہ کاری فنڈ بزنس (اے آئی ایف بزنس) اور پورٹ فولیو مینجمنٹ بزنس (پی ایم ایس بزنس) شامل ہیں۔ یہ انڈیا بولس میوچل فنڈ (انڈیا بولس ایم ایف) کو اثاثہ جات کی انتظامی خدمات فراہم کرتی ہے اور اس کی اسکیموں کو چلاتی/سنبھالتی ہے۔ انڈیا بولس ٹرسٹی انڈیا بولس ایم ایف کو ٹرسٹی شپ خدمات مہیا کرتی ہے۔

 

 سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ جلد جاری کیا جائے گا۔

 

 

************

 

ش ح ۔ م ع ۔ م ش

U. No.8856



(Release ID: 1753827) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi , Telugu