اسٹیل کی وزارت

آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے حصے کے طور پر این ایم ڈی سی کا فریڈم  رن 2021  کیلئے گریس کینسر فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک

Posted On: 10 SEP 2021 12:09PM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت کے تحت  نیشنل منرل ڈیولپمینٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایم ڈی سی ) نے کل حیدرآباد میں گلوبل گریس کینسر رن 2021 کا آغاز کیا۔اس  تقریب میں مہمان خصوصی تلنگانہ کے گورنر اور پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر تاملیسائی سندرا راجن، مہمان اعزازی جناب سمیت دیب، سی ایم ڈی این ایم ڈی سی،اور ڈاکٹر چنابابو سنکاولی،سی ای او،اورگریس کینسر فاؤنڈیشن  موجود تھے ۔ جاری فٹ انڈیا موومنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے این ایم ڈی سی 10 اکتوبر، 2021 کو حیدرآباد میں منعقد ہونے والے کینسر بیداری دوڑ کی حمایت کر رہی ہے، جو کہ بھارت کے آزادی کا امرت مہوتسوجشن کا حصہ ہے۔

ڈاکٹر تاملیسائی سندراراجن نے تقریب کو کینسر کے مریضوں اور زندہ بچ جانے والوں کے نام وقف کیا۔ جاری آزادی کا امرت مہوتسو میں آزادی کے جذبے پر  اظہار خیال کرتے ہوئے  ڈاکٹر سندرا راجن نے ہر ایک کو کینسر سے آزادی کے لیے لڑنے کی ترغیب دی۔

 

جناب سمیت دیب نے بڑھتی ہوئی کینسر سے  ہونے  والی  اموات کی شرح اور اس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی سماجی ذمہ داری پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا "این ایم ڈی سی نے ہندوستان میں آزادی کے   75 سال  کا جشن منانے کے لیے مختلف کھیلوں، تعلیمی اور ثقافتی تقریبات کے انعقاد کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ایک نئے ہندوستان کا تصور کرنا جو ایک فعال طرز زندگی اپنائے - جسمانی اور ذہنی دونوں ، گلوبل کینسر رن 2021 کی حمایت کرنا اور اس تحریک کا حصہ بننا ہمارے لئے واقعی خوشی کی بات ہے۔

این ایم ڈی سی نے حیدرآبادمیں عملی طور پر اور پوری دنیا میں ورچوئل طور پر تین زمروں، 5 ہزار، 10 ہزار اور 21.1 ہزار میں آزادی میراتھن منعقد کرنے کے لئے گریس کینسر فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔  آزادی میراتھن کا اہتمام  تین بڑے پروجیکٹ مقامات - بیلاڈیلہ، ڈونملائی اور این آئی ایس پی میں بھی لوگوں کی شرکت کے ساتھ آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے حصے کے طور پر کیا جائے گا۔

 

 

 

************

ش ح ۔ م ع ۔ م ش

U. No.8852



(Release ID: 1753813) Visitor Counter : 200


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil