کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کول انڈیا لمٹیڈ (سی آئی  ایل )نے آسام میں صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے میں مددکی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 SEP 2021 5:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی 10 ستمبر2021: کوئلے کی وزارت کے تحت کول انڈیا لمٹیڈ (سی آئی ایل ) نے سلچر میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل  سلچر کے مقام پر صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کی غرض سے آسام  کے صحت اور خاندانی بہبود کے  محکمے کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں ۔ یہ میڈیکل کا لج  اور اسپتال ،آسام  کے باراک وادی خطے میں  واحد میڈیکل کالج اور اسپتال  ہے ۔اس نئی سی ایس آر پہل کے تحت ، کو ل  انڈیا لمٹیڈ ، سلچر میڈیکل کالج اور اسپتال  میں ایک آئی سی یو سہولت  اور میڈیکل گیس  پائپ  لائن قائم کرنے کے مقصدسے پانچ کروڑ روپے کی معاونت  کرے گاجس سے ریاست  کے 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں  کو فائدہ  پہنچے گا۔

اس مفاہمت  نامے پرآسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت  بسوا سرما  اور وزیر صحت جناب کیشب مہنتا  کی موجودگی میں  دستخط کئے گئے ۔

سی آئی ایل اور اس کے ذیلی اداروں  نے ملک  بھر میں طبی سہولیات  کو بہتر بنانے میں  مدد کی غرض سے زیادہ سرمایہ کاری اور زیادہ اثر والے  بہت سے پروجیکٹ شروع  کئے گئے ہیں۔ ان میں  سے نمایاں   پروجیکٹوں  میں ،اوڈیشہ  میں  تلچر کے مقام پر  492  کروڑ روپے کی لاگت سے میڈیکل کالج نیز اسپتال ، کولکاتہ  میں  41کروڑروپے کی لاگت سے کینسر کا علاج کروانے والے بچوں اور ان کے اہل خانہ کے لئے ایک رہائش گاہ ، ‘‘ پریما شرایا ’’  اور اوڈیشہ   میں  ‘‘جھارسو گوڈا’’ کے مقام پر 40 کروڑروپے کی لاگت سے دل کی بیماریوں   کی دیکھ بھال اور تھیلیسیمیا  سے متاثرہ بچوں  کی ہڈیوں  کے ٹرانسپلانٹس  سے متعلق ایک مرکز شامل ہے۔

مالی سال 21-2020 کے دوران کول انڈیا لمٹیڈ  اور اس  کے ذیلی اداروں  نے کووڈ سے متعلق راحتی پروجیکٹوں  پر 269  کروڑ روپے خرچ کئے ہیں جو کہ اس سال کے کُل  سی ایس آر اخراجات  کا 48 فیصد ہوتے ہیں ۔اس کے علاوہ  ، کول انڈیا لمٹیڈ  نے مالی سال 20-2019 میں  پی ایم کئیر فنڈ کے لئے 221 کروڑروپے کا تعاون بھی کیا ہے۔رواں  مالی سال کے دوران کول انڈیا لمٹیڈ  ‘‘ مشن پرانا وایو ’’   کے تحت  46 کروڑروپے  کی لاگت سے 30 اسپتالوں  میں 32 آکسیجن پلانٹ  بھی نصب کررہا ہے۔

*************

ش ح۔ع م ۔رم

U-8848


(ریلیز آئی ڈی: 1753781) وزیٹر کاؤنٹر : 155
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu