ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

سی اوپی -26کو ماحول سے موافقت  ، مالی وسائل اور راحتی تدابیرجیسے ایجنڈے میں شامل سبھی امورپر یکساں ردعمل کے ساتھ ایک متوازن نتیجے کو یقینی بناناچاہیئے :جناب بھوپیندریادو


ہندوستان اورڈنمارک ،ماحولیات کے شعبے میں  ماحول دوست  کلیدی ساجھیداری (جی ایس پی) کو مزید مضبوط بنائیں گے

Posted On: 09 SEP 2021 7:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 09؍ ستمبر :ماحولیات ، جنگلات اورموسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیرجناب بھوپیندرسنگھ یادو نے ، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں  ہندوستان اورڈنمارک کے درمیان عام دوطرفہ تعاون  کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے کے لئے ڈنمارک کے وزیربرائے  موسمیات ، توانائی اورافادیت  محترم ای ڈین جورگینسن سے ملاقات کی ۔ڈنمارک کے وزیرڈین جورگینسن ایک کاروباری وفد کے ساتھ  ہندوستان کے 5روزہ دورے پرآئے ہوئے ہیں ۔

اس میٹنگ کے دوران جناب بھوپیندریادو نے دونوں ممالک کے درمیان  تاریخی اوردوستانہ رشتوں کا اعتراف کیا  اور اسی کے ساتھ ساتھ انھوں نے ہندوستان میں ‘سفید انقلاب ’کے سلسلے میں ڈنمارک کے تعاون  پرروشنی ڈالی جس کی بنا پر آج ہندوستان دنیا بھرمیں دودھ کی پیداوار کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے ۔

جناب یادو نے تمل ناڈو میں شفاف اور ہوائی ، توانائی کے مرکز قائم کرنے کے سلسلے میں ڈنمارک کے تعاون  اور ڈنمارک کی کمپنیوں  کی ستائش کی ، جنھوں نے ہندوستان میں مختلف شعبوں کے اندر قابل لحاظ سرمایہ کاری کی ہے ۔

دونوں وزراء نے گرین اسٹراٹیجک پارٹنرشپ (جی ایس پی ) اورسی اوپی 26کی آئندہ ہونے والی میٹنگ کے سلسلے میں  تبادلہ خیال کیا۔

پالیسی سازوں کے لئے آئی پی سی سی فزیکل سائنس سمری کے دریافت کردہ حقائق کا حوالہ دیتے ہوئے ، جنھیں حال ہی میں جاری کیاگیاہے ، جناب یادو نے اس بات پرروشنی ڈالی کہ دنیا کو کچھ فراموش کردہ  محاوروں  جیسے اکوئٹی ، سی بی ڈی آر-آرسی  اورقومی حالات وقرائن کو یاد رکھنا چاہیئے کیونکہ یہ محاورے  یواین ایف سی سی سی اور اس کے پیرس معاہدے کی بنیاد ہیں ۔ اسی کے ساتھ  انھوں نے اس بات پرزوردیاکہ  سی اوپی-26کو ماحول سے موافقت، مالی وسائل اور راحتی تدابیرجیسے ایجنڈے میں شامل سبھی امورپر یکساں ردعمل کے ساتھ ایک متوازن نتیجے کو یقینی بناناچاہیئے۔

ماحولیات کے وزیر نے ماحولیات کے شعبے میں  ماحول دوست کلیدی ساجھیداری (جی ایس پی ) کے پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ ایکشن پلان  پربھی تبادلہ خیال کیا۔ جناب یادو نے  بتایاکہ ہندوستان اورڈنمارک دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلے میں  تلاش کو آگے بڑھاسکتے ہیں ، خاص طورپر موسمیاتی تبدیلی ، شفاف توانائی ، مدور معیشت اور وسائل کی کارگری وغیرہ کے شعبوں میں ۔

دونوں فریقوں  نے  ماحولیات کے سلسلے میں دوطرفہ تعاون  کو مزید استحکام بخشنے اور جی ایس پی اور سی اوپی 26کے سلسلے میں تبادلہ خیال کو آگے بڑھانے پراتفاق کیا۔

****************

 

ش ح۔س ب  ۔ع آ

U. NO. 8847



(Release ID: 1753776) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Punjabi