وزارت آیوش

گیارہ ستمبر کو شمال مشرقی خطے میں آیوش سیکٹر میں کیریئر اور کاروباری مواقع پر کانفرنس

Posted On: 09 SEP 2021 8:26PM by PIB Delhi

آیوش نظام میں طلباء کو زیادہ جامع طریقے سے شامل کرنے اور انہیں  کیریئر کے راستوں کو  تلاش کرنے میں مدد کے لیے آیوش کی وزارت گوہاٹی میں 11 ستمبربروز ہفتہ آیوش نظام میں کیریئر کے متنوع  راستوں کو پورا کرنے کے موضوع پر ایک کانفرنس کا اہتمام کررہی ہے،جس میں شمال مشرقی ریاستوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

آیوش ،بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ آسام حکومت میں صحت اور خاندانی بہبود ، سائنس اور ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے وزیر جناب کیشب مہانتا مہمان اعزازی ہوں گے۔ یہ کانفرنس تعلیم ، کاروبار اور روزگار پر خصوصی توجہ کے ساتھ آیوش نظام میں  کیریئر کےمتنوع اور مکمل راستوں پر غور کرے گی۔

اس کانفرنس میں شمال مشرقی ریاستوں کے مختلف آیوش  اداروں کے سربراہان،مختلف  آیوش کالجوں کے پرنسپل اور ڈین نیز وزارت آیوش  کے تحت  کام کرنے والے آیوش کے قومی اداروں کے سربراہان اور تمام ریسرچ کونسل کے ڈائریکٹر جنرل شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس نہ صرف آیوش سیکٹر میں فائدہ مند کیریئر کے امکانات پر غور کرے گی بلکہ ملک کے اس حصے میں اسٹارٹ اپس ،ویلنیس  ٹورزم اور کاروباری ترقی پر بھی توجہ مرکوز کرے گی۔

اس کانفرنس کے دوران طلباءکوشاندار اور ترقی یافتہ کیریئر بنانے یا اپنے کامیابی کاروباری منصوبوں کو شروع کرنے کیلئے درکار مہارت  میں مدد اور رہنمائی   کرنے کیلئے صنعت  کے ماہرین موجود  ہوں گے۔

 

یہ پروگرام ایک درخشاں، متحرک اور ترقی یافتہ شمال مشرق کے لیے وزیر اعظم کے وژن کو سمجھنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا ، کیونکہ کانفرنس شمال مشرقی ریاستوں کے طلباء پر مرکوز ہوگی۔

 

************

 

ش ح ۔ م ع ۔ م ش

U. No.8845



(Release ID: 1753775) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Manipuri