صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت میں کووڈ -19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک  72.37 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں


شفایابی کی شرح 97.49فیصد ہوگئی ہے

گزشتہ 24 گھنٹے میں 34973 نئے کیسوں کی اطلاع ملی ہے

طبی جانچ کے بعد اس بیماری سے متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح  (2.31فیصد )گزشتہ 77دن سے تین فیصد سے بھی کم درج ہورہی ہے

Posted On: 10 SEP 2021 10:22AM by PIB Delhi

نئی دہلی 10 ستمبر2021: آج صبح سات بجے تک دستیاب عبوری رپورٹ  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ -19 سے بچاؤ کے 6758491 ٹیکے لگائے گئے ہیں،جس کے ساتھ ہی ملک میں کووڈ-19سے بچاؤ کی ٹیکہ کاری مہم کے تحت  اب تک  مجموعی طورپر 72.37 کروڑ (723784586) ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ یہ حصولیابی 7418183 سیشنز کے دوران ہوئی ہے۔

آج صبح سات بجے تک دستیاب عبوری رپورٹ کے مطابق  ٹیکہ کاری سے متعلق  مجموعی اعداد وشمار درج ذیل ہیں:

 

حفظان صحت کے کارکنان

پہلا ٹیکہ

1,03,62,796

دوسرا ٹیکہ

85,55,939

 

پیش پیش رہنے والے صحت  کارکنان

پہلا ٹیکہ

1,83,35,063

دوسرا ٹیکہ

1,38,66,099

 

18 سے 44سال تک کی عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

29,00,15,880

دوسرا ٹیکہ

3,99,36,894

 

45 سے 59سال تک کی عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

14,12,24,670

دوسرا ٹیکہ

6,11,18,659

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

9,19,04,711

دوسرا ٹیکہ

4,84,63,875

میزان

72,37,84,586

مرکزی حکومت  ،ملک بھر میں کووڈ-19سے  بچاؤ کی ٹیکہ کاری مہم میں توسیع دینے اور اس کی رفتار میں اضافہ کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 37681 مریض صحتیاب ہوئے ہیں،جس کے بعد ( اس عالمی وبا کے آغاز کے بعدسے )  مجموعی طورپر صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 32342299 ہوگئی ہے۔

ملک میں  کووڈ-19سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی شرح  سردست 97.49 فیصد ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PRRO.jpg

مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی لگاتار اور ٹھوس کوششو ں کی بدولت   گزشتہ 75 دن سےمسلسل   50000سے کم  نئے کیسوں کی اطلاع رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں  34973 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003C3CF.jpg

ملک میں سردست 390646 مریض زیر علاج ہیں۔ زیرعلاج مریض  ملک میں اس بیماری سے اب تک متاثر ہونے والے کُل کیسوں کے 1.18فیصد  پر مشتمل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004C1D2.jpg

پورے ملک میں طبی جانچ  کی  صلاحیت میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران  کُل  1787611 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بھارت میں  ٹیکس کرانے والوں کی مجموعی تعداد  53.86 کروڑ (538604854) تک پہنچ گئی ہے۔

اس دوران جبکہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جارہا ہے، جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی  ہفتہ وار شرح 2.31فیصد ہوگئی ہے جوکہ گزشتہ  77دن سے لگاتار  تین فیصد سے کم درج ہورہی ہے۔جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ  شرح  1.96 فیصد  در ج ہوئی ہے۔متاثر ہ افراد کی یومیہ شرح   گزشتہ 11دن سے تین فیصد سے کم  درج  ہورہی ہے ۔  جبکہ یہ شرح  گزشتہ  95 دن سے مسلسل 5فیصدسے کم درج ہورہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005L8D1.jpg

*************

 

ش ح۔ع م ۔رم

U-8843


(Release ID: 1753764) Visitor Counter : 186