نیتی آیوگ

حیدرآباد کے بی ایچ ای ایل تحقیق وترقی کے مرکز میں ہندوستان کا پہلا مقامی طور پر ڈیزائن کردہ ہائی ایش کول پر مبنی میتھانول پیداواری پلانٹ

Posted On: 09 SEP 2021 4:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 ستمبر2021:میتھانول کو ایک موٹر ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو بحری جہازوں کے انجنوں کو پاور دیتا ہے اور پوری دنیا میں صاف ستھری بجلی پیدا کرتا ہے۔ میتھانول کا استعمال ڈی- میتھیل ایتھر (ڈی ایم ای) پیدا کرنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے جو کہ ایک مائع ایندھن ہے جو ڈیزل سے بہت ملتا جلتا ہوتا ہے۔ ڈیزل کے موجودہ انجنوں کو ڈیزل کے بجائے ڈی ایم ای استعمال کرنے کے لیے کم سے کم تبدیل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

دنیا بھر میں میتھانول کی زیادہ تر پیداوار قدرتی گیس سے حاصل  کی جاتی ہے جو نسبتاً آسان عمل ہوتا ہے۔ چونکہ ہندوستان کے پاس قدرتی گیس کے وافر ذخائر نہیں ہے اس لیے درآمد شدہ قدرتی گیس سے میتھانول کی پیداوار غیر ملکی زر مبادلہ کے تصرف کا باعث بنتی ہے اور بعض اوقات قدرتی گیس کی زیادہ قیمتوں کے باعث یہ مہنگی بھی پڑتی ہے۔

اگلا بہترین آپشن ہندوستان کا وافر کوئلہ استعمال کرنا ہے۔  البتہ ، ہندوستانی کوئلے میں راکھ کا تناسب  زیادہ ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر قابل رسائی ٹیکنالوجی ہمارے مطالبات کے لیے مناسب نہیں ہوگی۔

اس مسئلے کو حل کرنے کی غرض سے حیدرآباد میں بی ایچ ای ایل کے  تحقیق وترقی کے مرکز نے 2016 میں ہندوستانی  ڈاٹا راکھ والے کوئلے کی گیسی فکیشن پر نیتی آیوگ کے تعاون سے 0.25 ٹن یومیہ میتھانول پیدا کرنے کا کام شروع کیا تھا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے نے اس پروجیکٹ کو 10 کروڑ کی گرانٹ  کے ساتھ مدد فراہم کی تھی۔ چار برس کی محنت کے ساتھ ہی  بی ایچ ای ایل نے 1.2 ٹی پی ڈی فلوڈائزڈ بیڈ گیسیفائر کو استعمال کرتے ہوئے آئی ایش ہندوستانی کوئلے سے 0.25 ٹی ڈی پی میتھانول بنانے کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ خام میتھانول کی پیداوار میں سے صاف ستھرے میتھانول کا تناسب 98 اور 99.5 فیصد کے درمیان ہے۔

اس آغازی کاوش کے دوران ، جو کل پیش آیا، نیتی آیوگ کے معزز رکن ڈاکٹر وی کے سارسوت، بی ایچ ای ایل کے چیئرمین جناب نالن شنگھل کے ساتھ ساتھ بی ایچ ای ایل کی کوئلہ گیسی فکیشن کی ٹیم ہندوستان کے اپنی نوعیت کے پہلے نمائشی پلانٹ کے مشاہدے کے لیے موجود تھے جسے مکمل طور پر اندرون ملک آئی ایش ہندوستانی کوئلے پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر وی کے سارسوت نے کہا ’’اس کوشش کی وجہ سے بی ایچ ای ایل میں اندرون ملک ڈیزائن مہارت کی  تشکیل ہوئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ گنجائش والی کوئلہ گیسی فکیشن کی سہولیات کو ڈیزائن کیا جاسکے جو  ہمارے معزز وزیر اعظم کے ’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کو ضروری تقویت فراہم کرے گا۔ یہ اندرونی صلاحیت، ہندوستان کے کوئلہ گیسی فکیشن مشن اور ہائیڈروجن مشن کے لیے ہائیڈروجن کی پیداوار میں  کوئلہ گیسی فکیشن کی مدد کرے گا‘‘۔

اس کارنامے کو حاصل کرنے کے بعد بی ایچ ای ایل اندرون ملک مزید ترقی کر رہا ہے اور کچھ اہم عمل  اس میں شامل ہیں جیسے کہ سائن گیس کو میتھانول کو تبدیل کرنا۔

*****

U.No.8830                                          

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1753727) Visitor Counter : 199


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu