صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ -19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 71.65کروڑ سے تجاوز کرگئی
صحت یابی کی شرح اس وقت 97.48 فیصد ہے
پچھلے 24گھنٹے میں 43263 نئے معاملات درج کئے گئے
بھارت میں مجموعی زیرعلاج مریضوں کی تعداد (393614) مجموعی مریضوں کا 1.19فیصد ہے
ہفتہ وار پوزیٹیو مریضوں کی شرح (2.43فیصد ) کی شرح پچھلے 76دنوں میں 3فیصد سے کم ہے
Posted On:
09 SEP 2021 9:55AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09؍ ستمبر : آج صبح 7بجے تک عبوری رپورٹ کے مطابق ملک میں پچھلے 24گھنٹے میں 8651701ویکسین ڈوز کے ساتھ کووڈ 19ویکسین کی مجموعی تعداد 71.65کروڑ (716597428) سے تجاوز کرگئی ہے ۔ یہ کامیابی 7356173 سیشن کے ذریعہ حاصل کی گئی ہے ۔
آج صبح 7بجے تک عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے :
:
صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,62,250
|
دوسری خوراک
|
85,38,334
|
پیش پیش رہنے والے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,34,029
|
دوسری خوراک
|
1,37,98,266
|
18سے 44سال کی عمرکے افراد
|
پہلی خوراک
|
28,64,51,739
|
دوسری خوراک
|
3,87,13,940
|
45سے 59سال کی عمرکے افراد
|
پہلی خوراک
|
14,03,00,422
|
دوسری خوراک
|
6,05,11,083
|
60سال سے زیادہ عمرکے افراد
|
پہلی خوراک
|
9,14,48,566
|
دوسری خوراک
|
4,81,38,799
|
میزان
|
71,65,97,428
|
مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ 19ٹیکہ کاری کے عمل میں تیزی لانے اوروسعت دینے کے تئیں پرعزم ہے ۔
گذشتہ 24گھنٹے میں 40567 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ شفایاب ہونے والے مجموعی مریضوں کی تعداد بڑھ کر (وباکے آغاز سے ) 32304618 ہوگئی ہے ۔
نتیجے کے طورپر بھارت میں شفایابی کی شرح 97.48 فیصد ہوگئی ہے ۔

مسلسل 74ویں دن یومیہ 50ہزارسے بھی کم معاملے درج کئے گئے ہیں ۔ یہ مرکز اورریاستوں نیزمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی جانب سے مشترکہ اورمسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے ۔
بھارت میں پچھلے 24گھنٹے میں نئے معاملات کی تعداد 43263درج کی گئی ہے ۔

بھارت میں سردست ایکٹیوکیسز کی تعداد 393614ہے ۔ جانچ کے بعد متاثرپائے جانے والے مریضوں کی ملک میں مجموعی متاثرہ معاملات کا1.19فیصد ہے ۔

ملک بھرمیں جانچ کی صلاحیت میں کافی اضافہ کیاگیا۔ ملک میں پچھلے 24گھنٹے میں مجموعی طورپر 1817639نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ۔ بھارت میں ابھی تک 53.68کروڑ(536817243) نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ۔
ایک طرف جب ملک بھرمیں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیاگیاہے ، جانچ کے بعد متاثرپائے جانے والے افرادکی ہفتہ وارشرح 2.43فیصد ہے ، جو گذشتہ 76دنوں میں 3فیصد سے بھی کم ہے ۔ متاثرپائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح بھی سردست 2.38فیصد ہے ، جوپچھلے 10دنوں میں 3فیصد سے کم اورمسلسل 94دنوں میں 5فیصد سے بھی کم ہے ۔

****************
ش ح۔ف ا۔ع آ
U. NO. 8806
(Release ID: 1753445)
Visitor Counter : 116