الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے اور سی ایس سی، ڈیجیٹل خواندگی کے لیے اہلیت ساز بن کر ابھری ہے ، آئی ٹی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر

Posted On: 08 SEP 2021 6:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08 ستمبر ،2021   / الیکٹرانکس اور  آئی ٹی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے  ڈرائیو کے آغاز کے پروگرام میں شرکت کی اور آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت سبھی ڈیجیٹل گاؤوں کی 100 فیصد ڈیجیٹل خواندگی کی مہم کا آغاز کیا۔  الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب اجے پرکاش شاہنی ، اور وزارت کے سینئر افسران نے بھی اس ورچوئل میٹنگ میں شرکت کی۔

 

 

پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے   اسکیم کے تحت پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے   مہم کا آغاز کیا گیا جو دیہی علاقوں کے لیے حکومت کی ایک اہم ڈیجیٹل خواندگی اسکیم ہے۔ اس مہم کے تحت دیہی باشندوں خاص طور پر خواتین اور محروم طبقوں کے لیے تین دن کی سرٹیفکیشن مہم 8 سے 10 ستمبر تک چلائی جائے گی۔ 11 ستمبر سے 13 ستمبر تک پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے   اسکیم کے لیے ایک سرٹیفکیشن مہم چلائی جائے گی۔

اس کے علاوہ کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) کے بارے میں بھی تجویز پیش کی گئی ہے کہ سبھی ڈیجیٹل گاؤوں کو ڈیجیٹل طور پر 100 فیصد خواندہ بنایا جائے۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ بھارت ایک منفرد ملک ہے جہاں ہم نے ڈیجیٹل شمولیت کے لیے ٹکنالوجی کا استعمال کیا ہے اور اس میں سی ایس سی کا رول نمایاں ہیں۔ پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے   اور سی ایس سی ڈیجیٹل خواندگی  کے اہلیت ساز کے طور پر ابھرے ہیں اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خاکے کو عملی جامہ پہنانے میں بہت اہم ہیں جس کے تحت ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے ذریعے حکومت اور شہریوں کے درمیان دوری کو ختم کرنا ہے۔

حکومت ہند نے ڈیجیٹل خواندگی کے اپنے اہم پروگرام پردھان منتری گرامن ڈیجیٹل ساکشارتا ابھیان (پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے  ) کی شروعات  فروری ، 2017 میں کی ہے۔ اس اسکیم میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیہی علاقوں میں چھ کروڑ افراد کو ڈیجیٹل طور پر خواندہ بنانا ہے۔ اس کے تحت ہر گھر کے ایک رکن کے ذریعے 40 فیصد ان دیہی گھروں تک رسائی حاصل کی جائے گی جن میں ڈیجیٹل طور پر کوئی خواندہ شخص نہیں ہے۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

 

8798U –



(Release ID: 1753404) Visitor Counter : 200


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil