وزارتِ تعلیم

تعلیم کی وزارت نے تعلیم میں ٹکنالوجی پر ایک قومی ویبینار کا اہتمام کیا : این ڈی ای اے آر

Posted On: 08 SEP 2021 6:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08 ستمبر ،2021   / تعلیم کی وزارت 5 سے 17 ستمبر 2021 کے دوران شکشک پرو  کی تقریبات کے حصے کے طور پر مختلف موضوعات پر 9 دن ویبینار کا اہتمام کر رہی ہے ۔ آج کا ویبینار تھا ‘‘تعلیم میں ٹکنالوجی : این ڈی ای اے آر’’ ۔  تعلیم کی وزارت کے تحت اسکولی  تعلیم اور خواندگی کے محکمے کی سکریٹری محترمہ انیتا کروال اور این آئی سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب راجیندر سیٹھی نے ویبینار میں شرکت کی۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے  محترمہ انیتا کروال نے کہا کہ 8 ستمبر کو یونیسکو کی طرف سے خواندگی کا بین الاقوامی دن قرار دیا گیا تھا۔ تاکہ بین الاقوامی برادری کو افراد  اور  سماج کے لیے خواندگی کی اہمیت یاد دلائی جا سکے اور مزید خواندہ سماج کی جانب مزید کوششوں کی ضرورت کی طرف توجہ دلائی جا سکے۔

محترمہ کروال نے بتایا کہ  سال 2021  کے لیے خواندگی کے عالمی دن کا موضوع ہے انسان پر مرکوز بحالی کے لیے خواندگی : ڈیجیٹل تقسیم کو کم کیا جانا اور قومی ڈیجیٹل تعلیم سے متعلق ڈھانچے پر آج کا ویبینار اس تاریخ کو منعقد کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کا گہرا تعلق ڈیجیٹل خواندگی کے مقصد کو حاصل کرنے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ای اے آر ، این ای پی کی سفارشات پر مبنی ہے اس کا مقصد اسکولی تعلیم میں لچک پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تعلیم کے نظام میں 5 بڑے اقدام شروع کیے ہیں جن کا مقصد این ای پی 2020 پر عمل درآمد کرنا ہے ۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں تعلیم کے میدان میں این ڈی ای اے آر کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس کا موازنہ یو پی آئی کے انقلاب سے کیا جو ہمارے ملک میں مالی لین دین کے ذریعے کیا گیا تھا۔

محترمہ کروال نے زور دے کر کہا کہ آج کی مربوط دنیا ڈیجیٹل ٹکنالوجی پر منحصر ہے  لہذا خواندگی کی تعریف  میں  ڈیجیٹل خواندگی ، مالی خواندگی اور زندگی کو آسان بنانے جیسی ہنر مندی بھی شامل ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارا مقصد 100 فیصد خواندگی حاصل کرنا ہے۔

وزارت تعلیم کے تحت ڈیجیٹل تعلیم کے ڈائریکٹر جناب رجنیش کمار نے کہا کہ ڈیجیٹل تعلیم کا قومی نظام  اس مقصد سے تیار کیا گیا ہے کہ قومی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو یکجا کرنا ہے  تاکہ تعلیم سے متعلق معاشی نظام کو تقویت بخشی جا سکے۔

اس کے بعد تین اساتذہ نے تعلیم میں ٹیکنالوجی کو اپنانے کے اپنے سفر کے بارے میں مختصر پریزنٹیشن پیش کیا۔

 

  • ڈاکٹر سنجے کمار ، جی پی ایس کوفٹو ضلع ، ہماچل پردیش۔
  • محترمہ پراتیما سنگھ ، نیشنل آئی سی ٹی ایوارڈ یافتہ 2017 ، ہیڈ ٹیچر ، پرائمری اسکول دھوساہ ، بلرام پور ، اتر پردیش
  • جناب  ایس سیمون پیٹر پال، نیشنل آئی سی ٹی ایوارڈ یافتہ ، پی ایس ٹی جی ایچ ایس ، اریارکُپّپم ، پڈوچیری

یہ ویبینار تمام پینلسٹ، شرکاء اور ناظرین کے شکریہ کے رسمی ووٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

8797U –



(Release ID: 1753400) Visitor Counter : 253


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil