بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جے این پی ٹی نے کنٹینرکی نقل وحمل میں 28.45فیصد کااضافہ درج کرایا؛اگست 2021میں 453105ٹی ای یوز کی تیاری

Posted On: 08 SEP 2021 10:58AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،08؍ستمبر : کنٹینروں کی آمدورفت والی اعلیٰ درجے بندرگاہوں میں سے ایک  جواہرلعل نہروپورٹ ٹرسٹ (جے این پی ٹی ) نے اگست ، 2021کے دوران مال برداری کے معاملات میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 453105ٹی ای یوز کی تیاری ریکارڈ کرائی ، جو گذشتہ برس  اسی مہینے کے دوران تیارکئے جانے والے 352735ٹی ای یوز کے مقابلے میں 28.45فیصد زیادہ ہے ۔ این ایس آئی جی ٹی نے اگست ، 2021  میں 98473ٹی ای یوز تیارکئے ، جو اس کی ابتداء سے آج تک ٹی ای یوز کی تیارہونے والی سب سے بڑی تعداد ہے ۔

مالی سال 22-2021کے پہلے 5مہینوں کے دوران جے این پی ٹی کی کنٹینرنقل وحمل کی ہینڈلنگ  2250943ٹی ای یوز ریکارڈ کی گئی ، جو کہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران  ریکارڈ کئے جانے والے 1544900ٹی ای یوز کے مقابلے  45.70فیصد زیادہ ہے ۔جے این پی ٹی کے ذریعہ مالی سال 22-2021کے پہلے 5مہینوں کے دوران  مجموعی طورپر 30.45ملین ٹن کی مال برداری کی گئی ، پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران  کی جانے والی 21.68ملین ٹن کی مال برداری  کے مقابلے میں 40.42فیصد زیادہ ہے ۔

جے این بندرگاہ نے اگست ، 2021 کے دوران 500ریکس کا استعمال کرتے ہوئے آئی سی ڈی آمدورفت میں 79583ٹی ای یوز کی مال برداری  اور مالی سال 22-2021میں  (اپریل سے اگست تک ) ٹرین کے ذریعہ بہترین کارکردگی  18.27فیصد درج کرائی ۔ تمام کنٹینرٹرین آپریٹرز (کونکور اور پرائیویٹ سی ٹی اوز ، دونوں ) ، ریلویز اور تمام بندرگاہوں  کی طرف سے عمدہ کارکردگی اورمعاونت کی وجہ سے جے این پی ٹی میں ٹرین کے ذریعہ مال برداری میں  مجموعی بہترکارگزاری ممکن ہوسکی ۔

گذشتہ مہینے کے دوران بہت سے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ ، جے این پی ٹی نے اپنے پائیداری ماحول دوست   بندرگاہی اقدامات  کے ایک حصے کے طورپر بندرگاہوں کے عمل درآمد کے حدود کے اندر 9الیکٹرانک گاڑیاں تعینات کیں اورچارجنگ اسٹیشن نصب کئے ۔مزید برآں ، جے این پی ٹی کے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پلانٹ میں بائیو گیس پرمبنی بجلی پیداواری سسٹم قائم کیاگیا اور جے این پی ٹی پر ہوائی کی کوالٹی کی عین موقع پرنگرانی سے استفادہ کرنے کے لئے ایک ویب سائٹ لانچ کی گئی ۔ بندرگاہ کی بلارکاوٹ  مربوط کاری میں مدد کرنے کے لئے  کچھ بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبوں پر کام شروع کیاگیا ، جن میں ایل ایچ ایس –لین  آراو بی کا دوسرامرحلہ اورجے این سی ایچ –پی یوبی کے عقب میں ایک سڑک کی تعمیربھی شامل ہے ۔

***************

( ش ح ۔س ب ۔ع آ،08.09.2021)

U-8769

 

 



(Release ID: 1753106) Visitor Counter : 150