وزارت دفاع

آئی این ایس تبرنے مصر کی بحریہ کے ساتھ سمندری شراکت کی مشق کا انعقاد کیا

Posted On: 07 SEP 2021 4:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  7 ستمبر 2021،    آئی این ایس تبرنے 5 ستمبر 2021 کو الیکزینڈریہ  کی بندرگاہ  سے روانہ  ہونے پر  بحیرہ روم  میں مصر کی بحریہ کی ایک صف اول کی فریگیٹ  این این ایس الیکزینڈریہ کےساتھ   سمندری شراکت کی مشق  کی۔

اس مشق میں بحریہ کی مختلف قسم کی کارروئیوں کے ساتھ  کئی طرح کی سرگرمیاں انجام دی گئیں، ان میں غیر متناسب خطرے سے  گزرنے کے لئے ڈرل ، سمندر میں مشتبہ  جہازوں کو روکنے ، مواصلاتی طریقوں  سمندری علاقے کی  مشترکہ طور پر تصویر  تیار کرنا شامل ہے۔ مشرق  کی ایک خاصیت کراس۔ ڈیک ہیلو آپریشنس تھی جس میں  دو جہازوں کے درمیان  ہیلو ریکوری طریقہ کار  اور ایئر بورن  لائٹ ری پلیشمنٹ  ڈرلز شامل ہیں۔

دو ملکوں بحری افواج کے درمیان  مل کر کارروائی کرنے کی صلاحیت  میں اضافے  اور  مستقبل میں  مشترکہ سمندری خطرات کے خلاف  مشترکہ کارروائی کرنے کے  امکان کو وسعت دینے میں  یہ مشق  خصوصی طور پر بہت مفید رہی۔ سمندری شراکت داری مشق کا اختتام  بحریہ کے رواج کے مطابق  دونوں جہازوں کے درمیان  ’اسٹیم پاسٹ‘ کے ساتھ کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)GL28.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)(1)Q8WA.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U-8748

                          



(Release ID: 1753025) Visitor Counter : 215


Read this release in: English , Hindi , Punjabi