وزارت خزانہ

سی بی ڈی ٹی نے کیش لیس اسسمنٹ طریقہ کار سےجمع کرائے جانے والے الیکٹرانک ریکارڈز کی تصدیق کو آسان بنانے کے لئے انکم ٹیکس قوانین 1962 میں ترمیم کی

Posted On: 07 SEP 2021 8:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7 ستمبر 2021،    کیش لیس اسسمنٹ  طریقہ کار میں  الیکٹرانک ریکارڈز کی  تصدیق کے عمل کو آسان بنانے کے لئے حکومت نے نوٹی فکیشن نمبر جی ایس آر (616 (ای) بتاریخ 6 ستمبر 2021 کے ذریعہ  انکم ٹیکس قوانین  1962(’قوانین‘) میں ترمیم کی ہے۔ ترمیم شدہ قوانین میں ضابطہ ہے کہ  انکم ٹیکس محکمہ کے پورٹل نے  ٹیکس دہندگان کے  رجسٹرڈ اکاؤنٹ کے ذریعہ جمعہ کرائے جانے والے الیکٹرانک ریکارڈز کو ، الیکٹرانک ویری فکیشن کوڈ (ای وی سی) کے ذریعہ  ٹیکس دہندہ کی جانب سے  تصدیق شدہ سمجھا جائے گا۔ اس لئے جب کوئی شخص  انکم ٹیکس محکمے کے  خصوصی پورٹل میں  اپنے رجسٹرڈ اکاؤنٹ میں  لاک ان کرتے ہوئے  الیکٹرانک ریکارڈ جمع کراتا ہے تو  یہ سمجھا جائے گا کہ الیکٹرانک ریکارڈ  کی  انکم ٹیکس ایکٹ 1961  (’ایکٹ‘) کی دفعہ  144 بی (7)(i) (بی) کے مقاصد کے لئے  ای وی سی کے ذریعہ  تصدیق کردی گئی ہے۔

لیکن (’ایکٹ‘) کی دفعہ  144 بی (7)(i) (بی) کے موجودہ ضابطوں کے تحت  کچھ افراد (مثلاً کمپنیوں ، ٹیکس آڈٹ معاملوں وغیرہ میں) کو  ای وی سی کےذریعہ  تصدیق کا یہ آسان طریقہ  دستیاب نہیں ہے اور  ان کے لئے  ڈیجیٹل دستخط کے  کے ذریعہ الیکٹرانکس ریکارڈ کی تصدیق لازمی ہے۔ ان افراد کو  ای وی سی کے ذریعہ تصدیق کے آسان طریقے کا فائدہ پہنچانے کے لئے  ای وی سی کے ذریعہ تصدیق کے آسان عمل کو ان افرا کے لئے بھی لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس لئے   ڈیجیٹل دستخط کے ذریعہ  جن افراد کے لئے  الیکٹرانک ریکارڈز کی تصدیق لازمی ہے، وہ بھی اب  انکم ٹیکس کے محکمے کے پورٹل پر  اپنے رجسٹرڈ اکاؤنٹ کے ذریعہ  ریکارڈ جمع کرائیں گے تو الیکٹرانک ریکارڈ کو تصدیق شدہ سمجھا جائے گا۔ اس سلسلے میں قانونی ترمیم کی تجویز مناسب موقع پر پیش کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8757

                          



(Release ID: 1752977) Visitor Counter : 184