بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندرگاہوں اور جہازرانی کے علاوہ آبی شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر نے کولکتہ کے سیاماپرساد مکھرجی پورٹ پر تین پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
Posted On:
06 SEP 2021 8:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی 07 ستمبر2021: بندرگاہوں اور جہازرانی کے علاوہ آبی شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر نے آج کولکتہ کے سیاما پرساد مکھرجی پورٹ کے نیتا جی سبھاش ڈوک پر تین پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور قوم کو یہ تینوں پروجیکٹ وقف کئے ۔ان پروجیکٹوں میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کی جانے والی ایک نئی کینٹین عمارت ،21.44 کروڑروپے کی لاگت سے دھوبی تال اور برکلئن علاقے میں سڑکوں نیز ڈرین اور فٹ پاتھ کی تعمیر اور 18.13 کروڑروپے کی لاگت سے کانتا پکور شیڈ علاقے میں سڑکیں اور ڈرینج سسٹم وغیرہ شامل ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ نئی جدید کینٹین کی عمارت کی سہولت سے اسٹاف کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور کینٹین کی پروڈکٹوٹی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے دو پروجیکٹوں سے ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ گاڑیوں کی بلارکاوٹ نقل وحمل میں مدد حاصل ہوگی۔ ایس ایم پی کے لئے تیز کنکٹوٹی میں مددملے گی جبکہ ڈرینج نیٹ ورک کی تعمیر سے پانی کے جمع ہونے کو کم کرنے میں مددملے گی۔
ایس ایم پی کے چیئر مین جناب ونت کمار نے ڈوک پر وزیر موصوف کا خیر مقدم کیا ۔ وزیر موصوف نے کھدر پور ڈوک کامعائنہ کیا اور بنیادی ڈھانچے کے علاوہ آئندہ پروجیکٹوںکا جائزہ لیا۔ انہیں ڈوک پر آئندہ کے پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔
جناب ٹھاکر نے کولکتہ ڈوک سسٹم اور ہلدیہ ڈوک کمپلیکس کے محکموں کے چیئر مین ، ڈپٹی چیئرمین اور ہیڈس کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ بھی کی ۔ انہیں کولکتہ ڈوک اور ہلدیہ ڈوک کے جاری پروجیکٹوںسمیت مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا ۔ جناب ٹھاکر نے ایس ایم پی کولکتہ خصوصاََ ایس ایم پی کولکتہ پر جدید ترقیاتی پروجیکٹوں کو سراہا ۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
U-8737
(Release ID: 1752762)
Visitor Counter : 164