صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریاستوں اور مرکز کے زیر زانتظام علاقوں میں کووڈ – 19 کی ویکسین کی دستیابی کی تازہ ترین صورتحال


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 69.51کروڑ سے زیادہ خوراکیں دستیاب کرائی گئی ہیں

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 5.31 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی غیر استعمال شدہ خوراک اب بھی موجود ہیں اور 78 کروڑ خوراکیں تیاری کے مرحلے میں ہیں

Posted On: 07 SEP 2021 9:26AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت ملک بھر میں جاری  کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اسکوپ کو وسعت دینے کے تئیں عہد بستہ  ہے۔ سبھی کو کووڈ – 19 سے بچاؤ کا ٹیکہ لگانے کا نیا  مرحلہ 21 جون 2021 کو شروع کیا گیا تھا ۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی اضافی  دستیابی کے ذریعہ ٹیکہ کاری کی اس مہم کو بڑھایا گیا ہے تاکہ ان کے ذریعہ بہتر منصوبہ بندی کی جا سکے اور ویکسین کی سپلائی چین کو بہتر بنایا جا سکے ۔

بھارتی حکومت ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کو ویکسین کی مفت دستیابی کے ذریعہ ان کی مدد کر رہی ہے ۔ سبھی کو کووڈ – 19 سے بچاؤ کی ٹیکہ کاری کے نئے مرحلے میں بھارتی حکومت 75 فیصد ویکسین کی خریداری  ملک میں ویکسین تیار کرنے والوں سےکرے گی اور  انہیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  مفت فراہم کرے گی ۔

.

ویکسین خوراک

7 ستمبر 2021  تک

سپلائی کی گئی

 

69,51,79,965

تیاری کے مرحلے میں

 

77,93,360

 

باقی دستیاب خوراک

 

5,31,15,610

 

 

 

 

 

بھارتی  حکومت ( با لکل مفت چینل ) اور ریاستی سرکار سے براہ راست خریداری کے زمرے  کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 69 کروڑ (695179965) ویکسین کی خوراک دستیاب کرائی جا چکی ہیں ۔ مزید یہ کہ تقریباً 78 لاکھ خوراکیں  7793360  تیاری کے مرحلے میں ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس  اب بھی 5.31 کروڑ (53115610) ویکسین کی غیر استعمال شدہ خوراکیں موجود ہیں جنہیں ابھی ستعمال کیا جانا ہے۔

************

 

 

 

ش ح ۔ س ک۔ ر ب

U. No.8729



(Release ID: 1752754) Visitor Counter : 198