بجلی کی وزارت

بجلی کےمرکزی سکریٹری نے اہم میٹنگ کی


تھرمل پاور پلانٹس میں کول اسٹاک پوزیشن کا جائزہ لیا

کیپٹو کول مائنز سے کوئلے کی پیداوار کا جائزہ لیا

بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے تین اہم مداخلتوں کا فیصلہ کیا گیا

Posted On: 06 SEP 2021 7:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 06ستمبر    ،  2021

 

 

بجلی کی مرکزی وزارت میں سکریٹری،جناب آلوک کمار نے آج ایک ضروری میٹنگ کی ،جس میں انہوں نے مندرجہ ذیل چیزوں کا جائزہ لیا:

1.تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کی اسٹاک پوزیشن  اور

2.کیپٹو کول مائنز میں کوئلےکی پیداوار

یہ میٹنگ بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی  کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کی ہدایات کے مطابق کی گئی تھی ، جو کہ 3 ستمبر کو ان کے جائزہ اجلاس میں دی گئی تھی۔

بجلی کے سکریٹری کے ذریعہ کی گئی اس  میٹنگ  میں تین اہم فیصلے کیے گئے۔

1.کیپٹوکول مائن کمپنیوں کو ایک ہفتے کا  نوٹس دیا گیا ہے کہ وہ اپنی پیداوار کو اپنےہدف کے85فیصدسے زیادہ   تک بڑھا دیں،اگر وہ ناکام رہے تو ایسی ریاستوں /جینکو کو لنکیج کوئلے کی سپلائیکو ریگولیٹ کیا جائے گا۔

2.وہ ریاستیں /ڈسکومز جو برآمد شدہ کوئلے پر مبنی بجلی گھروں سے بجلی خریدتی ہیں اب پاور پلانٹس سے بجلی کی طلب کو پورا کرنے کےلئے دو ہفتوں کا نوٹس دیا گیا ہے۔

3.پاور پلانٹس جن میں کوئلے کا ذخیرہ دس دن سے زیادہ ہےلیکن جہاں پلانٹ کا لوڈ فیکٹر 40فیصد سے کم ہے وہاں کوئلے کی سپلائی 100فیصد تک کنٹرول کی جائے گی۔18دن سے زیادہ کا کوئلہ ذخیرہ رکھنے والے پاور پلانٹس کو کوئلے کی سپلائی کو بھی 100فیصد کی حد تک ریگولیٹ  کیاجائے گا۔11دن سے 18دن تک کے کوئلے کا ذخیرہ رکھنے والے اور 40فیصد سے زیادہ پی ایل ایف والے پاور پلانٹس کو کوئلے کی فراہمی 50فیصد تک ریگولیٹ کی جائے گی۔

 

 

 

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:8721

 

 



(Release ID: 1752666) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Punjabi