قبائیلی امور کی وزارت
آج یوم اساتذہ کے موقع پر صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کے ہاتھوں چھتیس گڑھ کے اکلویہ ماڈل ریزڈینشیل اسکول کے انگلش لیکچرر پرمود کمار شکلا نے ٹیچر 2021 کے لئے قومی ایوارڈ حاصل کیا
Posted On:
05 SEP 2021 7:10PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے 5ستمبر کو 44 سب سے باصلاحیت اساتذہ کو نیشنل ٹیچر ایوارڈ پیش کئے ۔
چھتیس گڑھ کے اکلویہ ماڈل ریزڈینشیل اسکول کے انگلش لیکچرر پرمود کمار شکلا نے ٹیچر 2021 کے لئے قومی ایوارڈ حاصل کیا۔
ان کی تعلیم کے سفر کے بارے میں سب سے منفرد اور انوکھی حصولیابیاں سیکھنے کو تحریک دینے اور تجرباتی بنیاد بنانے کے لئے فری ڈرامہ ڈے پڑھائی تنہار پارہ ۔ووکیبولری راکٹ جیسی پُر مسرت سیکھنے کی تکنیک کا سنگم ہے۔
صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے 5ستمبر کو اساتذہ کے دن کے موقع پر ملک بھر سے سلیکٹ کئے گئے 44سب سے ہونہار اور باصلاحیت اساتذہ کو نیشنل ٹیچر ایوارڈ عطا کئے ۔ بسترچھتیس گڑھ ، کرپاوانڈ کے اکلویہ ماڈل ریزڈینشیل اسکول کے انگلش لیکچرر جناب پرمود کمار شکلا کو بھی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اکلویہ ماڈل ریزینشیل اسکول کے ٹیچر کے لئے یہ دوسرا لگاتار ایوارڈ ہے اور قبائلی امور کی وزارت گے تحت قائم کئے گئے اکلویہ ماڈل ریزینشیل اسکولوں کے لئے یہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔ پچھلے سال اتراکھنڈ دہرہ دون کے اکلویہ ماڈل ریزینشیل اسکول – کلسی کی وائس پرنسپل محترمہ سدھا پینولی کو 2020 میں یہ ایوارڈ دیا گیاتھا۔
تعلیم کی مرکزی وزارت کے تحت اسکول ایجوکیشن اور خواندگی کے محکمے میں سال 2021 کے لئے ٹیچروں کو نیشنل ایوارڈ عطا کرنے کے لئے قومی سطح پر ایک آزاد جیوری تشکیل دی تھی۔ تین مرحلے والے آن لائن شفاف عمل آوری کے بعد ہندوستان بھر سے سلیکٹ کئے گئے 44 غیر معمولی اساتذہ کی فہرست جناب پرمود کما ر شکلا کا نام شامل کیا گیا تھا۔ کووڈ -19 بحران کی وجہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اساتذہ نے آزاد نیشنل جیوری کو پریذینٹیشن دیا ۔ نئی دہلی سے عزت افزائی کی ورچوئلی طور پر منعقد تقریب کے ذریعہ یہ ایوار پیش کیا گیا ۔جبکہ اساتذہ نے اپنی اپنی ریاست کی راجدھانیوں سے اس میں شرکت کی ۔
سال 98-1997 میں اکلویہ ماڈل ریزینشیل اسکولس قائم کرنے کا تصور شروع ہوا تھا،جس کا مقصد بچوں ایس ٹی بچوںکو ان کے اپنے ماحول کے مطابق معیاری تعلیم فراہم کرنا تھا اور 2018 تک 288 اسکولوں کو منظوری دی گئی تھی۔ اس اسکیم کو 2018 میں متحرک کیا گیا اور 50فیصد یا اس سے زیادہ ایس ٹی آبادی اور 20000 یا اس سے زیادہ قبائلی افراد کے ساتھ ہر بلاک میں رہائشی اسکول قائم کرنے کا نشانہ طے کیا گیا تھا۔ نئی اسکیم کے تحت 452 نئے اسکول قائم کئے جائیں گے اور 2025 تک قبائلی اسکولوں کے لئے نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت 740 (+452288 (اسکول قائم کئے جائیں گے۔ اب تک قبائلی امور کی وزارت کی جانب سے 632 اکلویہ ماڈل ریزینشیل اسکولوں کو منطوری دی گئی ہے ۔ریاستوں نے 555 مقامات پر زمین فراہم کی ہے اور 201 اسکولوں کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے جبکہ 168 اسکولوں میں تعمیر کا کام جاری ہے اورتوقع ہے کہ باقی 186 اسکو لوں میں ، جہاں ریاستوں کے ذریعہ زمین فراہم کی گئی ہے تعمیر کا کام مارچ 2022 تک شروع ہوجائے گا۔اس وقت 367 اسکولوں میں کام کاج جاری ہے ، جہاں تقریباََ 85700 طلبا کا ان اسکولوںمیں اندراج ہے۔
جناب پرمود کمار شکلا چھتیس گڑھ میں اس طرح کے ایک اسکول میں پڑھار ہے ہیں اور وہ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ دور دراز کے قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے قبائلی طلبا کو پڑھانے کے تئیں عہد بستہ ہیں۔ ان کی تعلیم کے سفر کے بارے میں سب سے انوکھی حصولیابیاں سیکھنے کو تحریک دینے اور تجرباتی بنیاد بنانے کے لئے فری ڈرامہ ڈے ، پڑھائی تنہارپارا ووکیبولری راکٹ جیسی پرمسرت سیکھنے کی تکنیک کا سنگم ہے۔ جب کووڈ -19 کی وجہ سے اسکول بند کردئے گئے تھے اور فزیکلی تعلیم دینا بہت مشکل ہوگیا ہےتو یوٹیوب چینلوں کے ذریعہ تدریس میں ان کے اختراعی تجربات او ر کیبل ٹی وی کے ذریعہ تدریس ، سرکاری پلیٹ فارم کا استعمال وغیرہ نے طلبا کی پڑھائی بلارکاوٹ جاری رکھنے کو یقینی بنایا ۔ ان کی کامیابی مضبوطی کے ساتھ وزار ت کے عزم اورمصمم ارادے کو ظاہر کرتی ہے ،جس نے طلبا کی ہمہ گیر نشوونما اور اکیڈمک تعلیم کے درمیان ایک بہترین توازن قائم کیا ہے۔
قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے ان کی حصولیابی کو دوسرو ں تک پہنچایا ہے ۔ اکلویہ ماڈل ریزینشیل اسکول کے لئے یہ ایک باعث فخر لمحہ ہے ۔ یہ کامیابی تعلیم کے شعبے میں اکلویہ ماڈل ریزینشیل اسکول اساتذہ برادری کی مہارت کو نمایاں کرنے اور قبائلی طلبا کو فراہم کی گئی معیاری تعلیم کو اوپر اٹھانے کے لئے پوری اکلویہ ماڈل ریزینشیل اسکول اساتذہ برادری کو تحریک دے گی۔یہ ایوارڈ وزارت کی جانب سے کی گئی ٹھوس کوششوں کا نتیجہ ہے جس سے قبائلی طلبا کے لئے تعلیم کے معیار میں بہتری لائی جاسکے گی۔
قبائلی امور کی وزرائے مملکت محترمہ رینوکاسنگھ سروتا اور جناب وشیشور ٹوڈو نے جناب پرمود شکلا اور اکلویہ ماڈل ریزینشیل اسکول کے تمام اساتذہ کو مبارکباددی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی حصولیابیاں دیگر ٹیچروں کو تحریک دیں گی ،جس سے وہ دوردراز کے قبائلی علاقوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے لئے اپنی بہترین کوششیں جاری رکھ سکیں گے۔ یہ ایوارڈ اکلویہ ماڈل ریزینشیل اسکول ،ٹیچرو ں اور پرنسپل صاحبان کے لئے ایک صلہ ہے ، جو قبائی طلبا کے لئے اعلیٰ معیاری تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے لئے کام کررہے ہیں ۔
نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 کے نفاذ کے ساتھ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ اساتذہ کو زیادہ ذمہ داری دی جائے گی ۔اساتذہ کو این ای پی کی سفارشات کو لاگو کرنے اور اساتذہ کو بااختیار بنانے کے لئے مرکزی حیثیت حاصل کرنے پر زور دیا جائے گا۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
U-8678
(Release ID: 1752497)
Visitor Counter : 263